ملک میں گوگل اور یو ٹیوب پر آن لائن بیوٹی ٹپس، ڈیٹنگ اور ہابی سے وابستہ معلومات اور ویڈیو ’سرچ‘ میں گزشتہ برس تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گوگل کی جمعرات کو جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 کے مقابلہ میں 2018 میں ہندوستان میں میٹری مونی سے زیادہ ڈیٹنگ کے بارے میں سرچ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ’مائی نیریسٹ‘ سے متعلق تلاش میں 75 فیصد اور ’کو ورکنگ اسپیس‘ سے متعلق تلاش میں 100 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
ہندوستان میں گوگل کے قومی ڈائریکٹر وکاس اگنی ہوتری نے رپورٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں آن لائن اسپیس پہلے کبھی اتنا سرگرم نہیں رہا۔ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے انٹرنیٹ ڈاٹا کا استعمال کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ انٹرنیٹ ہندوستان کی توقعات کا پل بن چکا ہے۔ آن لائن ویڈیو سے بڑھتے اثرات، زبان اور آواز کے استعمال میں اضافہ اور مشین لرننگ اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس برانڈوں اور مارکٹنگ سے تعلق رکھنے والوں کے لئے موقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر برس اوسط چار کروڑ ہندستانی گھر پر انٹرنیٹ کے استعمال سے جڑ رہے ہیں۔ بڑے شہروں کے مقابلہ میں دیگر شہروں میں آن لائن سرچ زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بڑے شہروں کے مقابلہ میں دیگر شہروں کے لوگ انشورنس، بیوٹی اور سیاحت کے بارے میں زیادہ سرچ کر رہے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ملک میں آن لائن ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد 2020 تک پچاس کروڑ پر پہنچ جائے گی۔ سائنس اور ہابی سے متعلق ویڈیو پر لوگوں کے ذریعہ گزارا گیا وقت 2018 میں تین گنا ہوگیا۔ بیوٹی ٹپس سے وابستہ آن لائن ویڈیو 2017 کے مقابلے دو گنا جبکہ بیوٹی سے متعلق آن لائن سرچ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔
گوگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی زبانوں میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2021 تک ملک میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں میں سے تین چوتھائی کے ہندوستانی زبانوں میں اس کا استعمال کرنے کی امید ہے۔ لیپ ٹاپ اور پی سی سے متعلق سرچ ہندی میں کرنے والوں کی تعداد گزشتہ برس سے دو گنی ہوگئی۔
کھانے کے بارے میں آن لائن سرچ کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ خاص طور پر پیزا میں ہندوستان کی دلچسپی زیادہ نظر آرہی ہے۔ کھانا پکانے کے مقابلہ میں ایگری گیٹر خدمات کے بارے میں سرچ 2018 میں ڈھائی گنا زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا۔
آرٹیفیشیل انٹلی جنس اور مشین لرننگ کا کاروبار میں استعمال گزشتہ برس بڑھا ہے۔ کمپنیاں اس کا استعمال اپنے صارفین کو بہتر تجربہ دینے اور ان کی کارکردگی بڑھانے میں کرتی ہیں۔ وقت کی بچت اور لاگت کے مقابلہ میں منافع زیادہ کمانے کے لئے کمپنیاں ڈیجیٹل مارکٹنگ کا استعمال کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز