سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

ماحولیاتی تبدیلی نے سیب کا رنگ کیا پھیکا، آم ہوا بیمار

آم، جامن، سیب، لیچی، انار، خوبانی جیسی باغبانی فصلوں پر تحقیق کے دوران ماحولیات تبدیلی کا اثردیکھا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ، بے موسم بارش، سیلاب اور خشک سالی کے مسئلے کا خطرناک اثر باغبانی فصلوں پر نظر آنے لگا ہے۔ آم ،جامن، سیب، لیچی، انار، خوبانی جیسی باغبانی فصلوں پر تحقیق کے دوران ماحولیات تبدیلی کا اثردیکھا گیا ہے۔

Published: undefined

کچھ علاقوں میں سیب کی پیداوار گھٹ رہی ہے جبکہ کچھ مقامات پر یہ بڑھ رہی ہے۔ سیب میں خوبصورت لال رنگ نہیں آپا رہا ہے۔ کچھ پھلوں میں پھٹنے کی شکایت آرہی ہے جبکہ کچھ مقامات پر بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے جوپھلوں کو بدصورت بناتے ہیں۔

Published: undefined

سنٹرل ٹروپیکل باغبانی انسٹی ٹیوٹ لکھنؤ کے ڈائیریکٹر شیلیندر راجن کے مطابق درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور ماحول میں نمی کی مقدار کی وجہ سے کیڑوں اور بیماریوں نے بہت سے آم بدصورت کر دئے۔ بے موسم بارش کی وجہ سے، درجہ حرارت امید کے مطابق کم رہا اور آم کی فصل کے پورے موسم میں ہوا میں نمی زیادہ رہی۔

Published: undefined

یہی وجہ ہے کہ اس سال آم کے پھل کی جلد کو متاثر کرنے والے کیڑوں اور بیماریوں کا خطرہ بڑھا۔ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور بھاری کمی کے بعد دھوپ والے دن کی وجہ سے ہوا میں نمی میں تیزی سے تبدیلی ہوئی۔وہ کسان جو مناسب مسئلوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined