چندریان 2 کے ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کی جانب سے اعلان کے بعد سے ہی یہ ایک باوقار مشن رہا جس کے ذریعہ چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2 کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST
اسرو کے صدرنشین کے سیون نے اس مشن کے آخری 15منٹوں کو دہشت کے 15منٹ قرار دیا تھا جب لینڈر وکرم اپنے طورپر کام کرپاتا کیونکہ زمین سے اس کی رہنمائی یا کنٹرول ختم ہوجاتا۔ کل شب ان 15 منٹوں میں پوری ٹیم جوش و جذبہ سے سرشار تھی تاہم چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2 کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا جس پر تمام کو مایوسی ہاتھ لگی۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST
اسرو کی جانب سے چاند کے جنوبی قطب علاقہ تک رسائی کا پیچیدہ مشن انجام دینے کی مساعی کی گئی۔ ایجنسی نے اس کے لئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا۔ اسی طرح کی کوشش اپریل میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ اسرو نے اس کے ذریعہ سبق سیکھا اور اس کے لینڈر کے سنسرس کو مستحکم کرنے کافیصلہ کیا تاکہ اس پر کسی بھی انسانی غلطی کا اثر نہ پڑے۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST
اسرو کے سائنس دانوں کو لمحہ آخر میں رابطہ کا انتظارکرنا پڑا کیونکہ لینڈر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ اس مرحلہ پر اپنے طورپر کام کرسکتا تھا اورفیصلہ لے سکتا تھا تاہم چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترنے سے دو منٹ پہلے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST
چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2 کے لینڈر سے رابطہ کے ٹوٹنے کے بعد اسرو کے سائنسداں اس سے ڈاٹا حاصل کرتے ہوئے اس کاتجزیہ کرنے میں مصروف ہیں اور لینڈر وکرم کے ساتھ رابطہ کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ خلائی ایجنسی چندریان 2 کے لینڈر کے ٹریجکٹری سے ملنے والے ٹیلی میٹرک ڈاٹا کا تجزیہ کر رہی ہے۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST
ساتھ ہی زمین پر کنٹرول سنٹر کو آخری مرتبہ ملنے والے سنسر ڈاٹا کا بھی تجزیہ کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اسی دوران اسرو وکرم لینڈر سے رابطہ کی بحالی کی مساعی میں سرگرم ہوگیا ہے۔ وہ دنیا بھر کے رڈارس اور مواصلاتی آلات کے نٹ ورک سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ چندریان 2 کے لینڈر کے اترنے کے بارے میں مزید ڈاٹا حاصل کیا جا سکے۔ اسرو، چندریان 2 کے آربیٹار کا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ وکرم کے اترنے کے مقام کو تلاش کیا جا سکے اور لینڈر کو کیا ہوا، اس کا پتہ چلایا جا سکے۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST