سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

چندریان 2 کے ذریعہ مدار کو اٹھانے کی پانچویں مہم انجام دی گئی

چندریان 2 کو چھوڑے جانے کے 16منٹ بعد ہی وہ مدار کے 170 x 45,475 کیلومیٹر تک جاپہنچا تھا۔ اس کو چھوڑے جانے کے بعد اہم سرگرمی میں زمین سے متعلق مہم اور پانچوں و حتمی مہم آج مکمل کر لی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چندریان 2 خلائی جہاز جس کو 22 جولائی کو جی ایس ایل وی۔ایم کے تری۔ایم ون کے ذریعہ چھوڑا گیا تھا کے ذریعہ مدار کو اٹھانے کی پانچویں مہم منگل کی دوپہر انجام دی گئی۔ اس خصوص میں اسرو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ”چندریان 2 خلائی جہاز کے ذریعہ مدار کو اٹھانے کی مہم آج 15.04 بجے منصوبہ کے مطابق آن بورڈ پروپلژن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے انجام دی گئی“۔

Published: undefined

تمام عوامل معمول کے مطابق ہیں۔ ٹرانس لونار انسرشن کی اگلی مہم 14اگست کو 03.00 تا 04.00 بجے انجام دی جائے گی۔ مدار کو اٹھانے کی پہلی مہم 24جولائی کو انجام دی گئی تھی اور خلائی گاڑی کو مدار کے 230 X 45163 کیلومیٹر تک پہنچایا گیا تھا۔ ایسی دوسری مہم 26 جولائی، تیسری مہم 29 جولائی اور چوتھی مہم 2 اگست کو انجام دی گئی تھی۔

Published: undefined

چندریان 2 کو چھوڑے جانے کے 16منٹ بعد ہی وہ مدار کے 170 x 45,475 کیلومیٹر تک جاپہنچا تھا۔ اس کو چھوڑے جانے کے بعد اہم سرگرمی میں زمین سے متعلق مہم اور پانچوں و حتمی مہم آج مکمل کرلی گئی۔ اس کے بعد ٹرانس لونار انسرشن، چاند سے معتلق مہم، وکرم (لینڈر) کی علاحدگی اور وکرم کو نیچے اتارنے کا کام انجام دیا جائے گا۔ 14 جولائی کو ٹرانس لونار انسرشن کے بعد چندریان 2 کو چاند کی سطح پر بھیج دیا جائے گا۔

Published: undefined

یہ خلائی گاڑی شیڈول کے مطابق 20 اگست کو چاند پر جانے والی ہے۔ اس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے کے بعد چندریان 2 جس میں آربیٹر، لینڈر (وکرم) اور روور (پرگیان) شامل ہیں نے چاند کے جنوبی قطب میں سافٹ لینڈنگ کے لئے 3.844 لاکھ کیلو میٹر کے اپنے سفر کا آغاز کردیا تھا۔ 3,850 کیلو وزنی چندریان 2 میں 13 ہندوستانی پے لوڈس شامل ہیں۔ قبل ازیں چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں پہنچنے کی کئی کوششوں میں تیکنیکی دشواریاں پیش آئی تھی۔ چندریان 2 ایسا پہلا خلائی جہاز ہے جو چاند کی اس سطح پر ترنگا لہرائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined