واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالات ”ہواوے” کے خلاف ہو رہے ہیں کیونکہ دنیا بھر کے شہریوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے نگرانی کے نظام سے لاحق خطرے کا احساس ہو رہا ہے۔ ہواوے کے دنیا بھر میں مواصلاتی عاملین سے کیے گئے معاہدے ختم ہو رہے ہیں کیونکہ ممالک اپنے 5 جی نیٹ ورک میں صرف قابل اعتماد فروخت کنندگان کو ہی کام کی اجازت دے رہے ہیں۔ چیک ریپبلک، پولینڈ، سویڈن، ایسٹونیا، رومانیہ، ڈنمارک اور لٹویا ایسے ممالک کی نمایاں مثال ہیں۔ حال ہی میں یونان نے اپنے 5 جی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ہواوے کے بجائے ایرکسن سے خدمات حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
دنیا بھر میں چند سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنیاں بھی صاف ستھرے مواصلاتی اداروں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ ہم نے فرانس میں اورنج، انڈیا میں جیو، آسٹریلیا میں ٹیلسٹرا، جنوبی کوریا میں ایس کے اور کے ٹی، جاپان میں این ٹی ٹی اور برطانیہ میں او2 کا یہی معاملہ دیکھا ہے۔ چند ہفتے پہلے کینیڈ امیں تین بڑی مواصلاتی کمپنیوں نے ایرکسن، نوکیا اور سام سنگ کے ساتھ شراکت قائم کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ رائے عامہ ہواوے کو کینیڈا کے 5 جی نیٹ ورکس تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے بڑی حد تک خلاف تھی۔
Published: undefined
ٹیلی فونیکا نے اپنے ڈیجیٹل منشور میں کہا ہے کہ ”تحفظ بے حد اہم ہے” اور اس کے سی ای او اور چیئرمین ہوزے ماریا الواریز۔ پیلٹ لوپز نے حال ہی میں اعلان کیا کہ ”ٹیلی فونیکا کو 5 جی کے حوالے سے صاف راستہ اختیار کرنے والی کمپنی ہونے پر فخر ہے۔” ٹیلی فونیکا اسپین اور او2 (برطانیہ) مکمل طور سے صاف شفاف نیٹ ورکس ہیں اور ٹیلی فونیکا ڈوئچے لینڈ (جرمنی) اور ویوو (برازیل) مستقبل قریب میں کسی بھی ناقابل اعتماد فروخت کنندہ کے سازوسامان سے پاک کمپنیاں بن جائیں گی۔
Published: undefined
صورتحال تیزی سے محفوظ 5 جی کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔ جتنے زیادہ ممالک، کمپنیاں اور شہری یہ پوچھتے ہیں کہ انہیں اپنی انتہائی حساس معلومات کی حفاظت کے لیے کس پر اعتماد کرنا چاہیے تو اس کا یہی جواب واضح طور پر سامنے آتا ہے کہ: چینی کمیونسٹ پارٹی کے نگرانی کے نظام پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined