علاقائی

اتر پردیش: باندا واقع پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 4 ہلاک، کئی زخمی

اتر پردیش کے باندا میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے 4 مزدوروں کی موت ہو گئی جب کہ کئی ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے باندہ میں ایک مکان میں چل رہی پٹاخہ فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہونے سے اب تک 4 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ ایک شخص کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس دھماکہ میں کئی مزدور معمولی طور پر بھی زخمی ہوئے ہیں اور کچھ مزدور دھماکہ کے بعد ملبہ میں دَب گئے ہیں۔ زخمی مزدوروں کو بغرض علاج پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد مکان کی چھت گر گئی تھی جس کے سبب کئی مزدور ملبے میں دَب گئے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ باندا ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت آگ میں جھلس کر 3 مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کی موت بعد میں ہوئی۔ 5 سے زائد مزدور اب بھی ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پولس انتظامیہ کو جیسے ہی اس دھماکہ کی خبر ملی، اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی وہاں پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہو گئی۔ جس مکان میں دھماکہ ہوا اس کے پچھلے حصے کو جے سی بی سے توڑ کر ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دھماکہ ہونے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس سے قبل دسمبر میں بھی پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی جب کہ نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ وہ دھماکہ بھی کافی زبردست تھا اور اس کے اثر سے دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined