رمضان اسپیشل

رمضان میں کچھ افراد کا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ کیوں جاتا ہے؟

ماہرین کے مطابق طویل بھوک کی وجہ سے میٹابولیزم کم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود کیلوریز ختم نہیں ہوتی

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

رمضان کا مہینہ جاری ہے اور کئی لوگ جنہوں نے روزے شروع ہونے سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ ان کا وزن کم ہو جائے گا وہ مایوس نظر آ رہے ہیں۔ روزے کی حالت میں پورے دن کچھ کھانا پیا نہیں جا سکتا پھر بھی کیا وجہ ہے جو ہر کسی کا وزن کم نہیں ہوتا، بلکہ کچھ کا وزن تو پہلے سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے؟

Published: undefined

ایک ویب سائٹ پر شائع مضمون کے مطابق رمضان کے مہینے میں چونکہ دو ہی وقت کھانا کھایا جاتا ہے اور روزہ دار دن بھر نہ تو کچھ کھا سکتا ہے اور نہ پی سکتا ہے، لہذا طویل بھوک کی وجہ سے میٹابولیزم کمزور ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود کیلوریز ختم نہیں ہوتی اس کی وجہ سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ اس صورت میں صحت مند رہنے کے لیے ہلدی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔

Published: undefined

رمضان میں وزن بڑھنے کی ایک وجہ زیادہ چکنائی والے کھانے بھی ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں افطار کا وقت کتنا خاص ہوتا ہے اس وقت گھر والے اکٹھے بیٹھ کر افطار کرتے ہیں اس دوران پکوڑے، بریانی اور دیگر تلی ہوئی چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شربت اور چینی کی چیزوں کا استعمال بھی کثرت سے کیا جاتا ہے ان سب چیزوں کی وجہ سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے۔

Published: undefined

رمضان میں روزے رکھنے کی وجہ سے دن بھر پانی نہیں پیا جا سکتا جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے بہت زیادہ بھوک لگتی ہیں۔ چنانچہ افطاری اور اس کے بعد بھی لوگ بہت زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں۔ نتیجتاً وزن بڑھنے لگتا ہے۔

Published: undefined

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں آخر کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں! اگر آپ رمضان کے مہینے میں اپنی صحت کو درست رکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وزن زیادہ نہ بڑھیں تو ان چیزوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ سحری کے وقت آپ عام دنوں کے ناشتہ کی طرح انڈے دودھ کھجور اور پھلوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ شام کو افطاری کے وقت جوس پھل اور سبزیاں استعمال کریں۔ رات کے کھانے کے وقت نارمل کھانا کھائیے جیسے دال چاول روٹی اور سبزی وغیرہ۔ اس کے علاوہ تلی ہوئی چیزوں کا استعمال جتنا ہو سکے کم کریں اور افطار کے بعد وقفہ وقفہ پر پانی ضرور پیتے رہیں تاکہ بدن میں پانی کی کمی نہ ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined