رمضان اسپیشل

ماہ صیام کے آخری عشرہ کی مناسبت سے مسجد حرام میں خصوصی تیاریاں

رمضان المبارک کے آغاز سے روزانہ مسجد حرام میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاہا ہے۔ اسی تناسب سے انتظامیہ کے کام کی رفتار میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی مناسبت سے المسجد الحرام میں کی جانے والی تیاریوں کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ عازمین عمرہ اور عبادت گزاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انسانی وسائل اور آپریشنل آلات کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انتظامیہ بیت اللہ شریف میں آنے والے ضیوف الرحمن کو پورے سکون کے ساتھ عبادات کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سال مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کی تعدا د 950 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے روزانہ مسجد حرام میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاہا ہے۔ اسی تناسب سے انتظامیہ کے کام کی رفتار میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

جراثیم سے پاک صاف ستھرے ماحول کی فراہمی

ھانی حیدر نے بتایا کہ ادارہ ’’ صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ آخری عشرہ میں مسجد حرام میں جراثیم سے پاک صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے کارروائیاں تیز کردے گا۔ رمضان کے آخری عشرہ میں مسجد حرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھویا جائے گا۔ 4 ہزار سے زیادہ کارکن اس عمل میں شریک ہوں گے۔ ہر صفائی آپریشن میں 80 ہزار لٹر سے زیادہ صفائی کرنے والا مواد اور 1600 لٹر فریشنر کا استعمال کیا جائے گا۔ اس دوران تقریباً 15000 لٹر جراثم کش مواد استعمال کیا جائے گا۔ 24 گھنٹے کام کرنے والی 70 سے زیادہ فیلڈ ٹیموں کو مسجد حرام اور اس کے اطراف کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے لیس کیا گیا ہے۔ 500 سے زیادہ خود کار ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیے جائیں گے۔

Published: undefined

زم زم کے پانی کی فراہمی

ھانی حیدر نے بتایا کہ ماہ صیام کے آخری عشرہ کے دوران مسجد حرام میں زم زم کے پانی کی فراہمی کی سہولیات کو بھی دو گنا کر دیا جائے گا ۔ ہر روز پانی کے لگ بھگ 2 لاکھ کولرز کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعہ نماز کے مقامات پر رکھا جائے گا۔ سعی کی جگہ، جناز گاہ اور خصوصی افراد کے ہالز میں ماء زم زم کی 200 سبلیں لگائی جائیں گی۔ شاہ فہد کی توسیع اور شاہ عبداللہ کی توسیع میں عام داخلی راستوں اور سیڑھیوں میں مقدس پانی کے 370 تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ 1400 سے زیادہ کارکن ماء زم زم کی فراہمی کے لیے سرگرم رہیں گے۔

Published: undefined

نقل و حرکت کی سہولیات

رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کو مسجد حرام کے اندر ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ زائرین کی خدمت کے لیے 5 ہزار سے زیادہ باقاعدہ گاڑیاں اور تقریبا 3 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں کے ذریعہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو بہترین سہولت فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

’’صدارت عامہ‘‘ نے رمضان المبارک کے موسم میں مسجد حرام کے دروازوں پر 160 سے زیادہ مبصرین کو بھی بھرتی کیا ہے۔ زائرین کے لیے مسجد کے 160 دروازے کھولے جا جا رہے ہیں۔ دروازوں پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے مبصرین موجود رہیں گے۔

Published: undefined

لگاتار نگرانی

’’امور حرمین شریفین‘‘ کا ادارہ مسجد حرام کے اندرونی ہالز اور صحنوں کے اندر تکنیکی، انجینئرنگ، رہنمائی اور سائنسی سروسز کی فراہمی کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ ٹورز کو تیز کردے گا۔ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کسی بھی مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے گا تاکہ بیت اللہ شریف آنے والوں کی حفاظت کی جا سکے اور ان کو راحت کا سامان مہیا کرایا جا سکے۔

Published: undefined

آپریٹنگ اور دیکھ بھال

آپریشن اور دیکھ بھال کے شعبے میں ادارہ نے مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں قومی کیڈرز سے 90 سے زیادہ انجینئرز اور ٹیکنیشن فراہم کر دیئے ہیں۔ یہ افراد مسجد میں موجود 200 سے زیادہ ایسکلیٹرز، 14 ایلیویٹرز کی نگرانی کریں گے۔ اسی طرح، 8 ہزار اسپیکرز اور 9 لاؤڈ سپیکرز پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔ یہ افراد تمام کاموں کی درستی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کا جائزہ لیں گے۔ مسجد کے ہر مقام تک امام کی آواز کو یقینی بنانے کے لیے نگران آلات کی فراہمی کی گئی ہے۔ موذن اور جنازے کے جلوس کے مقامات کو دیکھ بھال کی جائے گی۔ راہداریوں اور صحنوں میں ساؤنڈ سسٹم کے لیے ضروری ٹیسٹ کیے جاتے رہیں گے۔ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا نقص سامنے آنے پر اسے فوری دور کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

سیکورٹی انتظامات اور ہدایات

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد حرام میں سیکورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ’’صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ نے آنے والوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور ملازمین کے ساتھ تعاون ضروری ہے تاکہ مسجد کے اندر حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے اور آنے والوں کو بہترین مذہبی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے۔

Published: undefined

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ زائرین کو عمرہ کرنے اور اس میں بتائے گئے اوقات کی پابندی کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ عازمین اور نمازی تصویریں نہ کھینچیں۔ کسی ایسے نامناسب رویے سے گریز کریں جس سے مسجد حرام کے اندر آنے والوں کی عزت مجروح ہو۔ مسجد حرام کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے آواز بلند نہ کی جائے۔ نماز، ذکر اور دعا کے اوقات کے دوران خاموش رہا جائے۔ بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بچوں کو بغیر نگرانی کے مت چھوڑا جائے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined