فلسطين: اسرائیل نے منگل کے روز کشیدہ صورت حال کے باعث یہودیوں اور سیاحوں کے یروشلم کے مقدس مقام کے دورے پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے اختتام تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں رمضان کے آخری عشرے میں یہودی شہریوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کیا۔
Published: undefined
اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا کہ جب منگل کے روز تقریبا 800 آبادکار اسرائیلی فوج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لئے موجود تھے۔ پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی حصار میں آباد کاروں کے گروپوں نے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی۔
Published: undefined
پولیس نے فلسطینیوں کو اس جگہ نماز کی ادائی سے روک دیا جس راستے آبادکاروں نے دراندازی کا ارتکاب کرنا تھا۔ اس سے قبل 5 اپریل کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں موجود مسجد قبلی کو نمازیوں سے خالی کروانے کے لئے آپریشن کیا، جس میں متعدد فلسطینی زخمی اور تقریباً 350 حراست میں لیے گئے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined