رمضان اسپیشل

افطار کے لئے نئی نئی ڈشز

آج دو انتہائی آسان اور لذیذ ڈشوں سے آپ کو روشناس کرایا جا رہا ہے۔ یہ وہ ڈشز ہیں جو ہر گھر میں نہیں بنائی جاتیں لیکن یہ جھٹ پٹ بن کر تیار ہو جاتی ہیں۔ یہ ہیں کورن یعنی مکئی کی چاٹ اور دہی کے شولے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

رمضان کی آمد آمد ہے۔ رمضان المبارک قمری مہینوں کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے اور اس ماہ میں ہر مسلمان پر پورے مہینہ روزے رکھنے فرض ہیں۔ اسی لئے ماہ رمضان میں ہر مسلم مرد و عورت، عاقل و بالغ روزہ رکھنے کے فرض کو ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سحری اور افطار کی رونق ہر گھر میں دکھائی دیتی ہیں۔ دعوتیں بھی ہوتی ہیں اور ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کو افطار بھیجے۔ ایسا ہر دن کی ڈش یا پکوان سے کام نہیں چلتا۔ بے شک عبادت بھی ضروری ہے لیکن افطار اور سحری کا اہتمام کرنا بھی سنت ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ افطار اور سحری کی تیاریوں کو اپنی عبادت پر حاوی نہ کرلیں۔ اسی کا خیال رکھتے ہوئے دو انتہائی آسان اور لذیذ ڈشوں سے آپ کو روشناس کرایا جا رہا ہے۔ یہ وہ ڈشز ہیں جو ہر گھر میں نہیں بنائی جاتیں لیکن یہ جھٹ پٹ بن کر تیار ہو جاتی ہیں۔ یہ ہیں کورن یعنی مکئی کی چاٹ اور دہی کے شولے۔

Published: undefined

کورن چاٹ:

کورن چاٹ یعنی مکئی کے دانوں کی چاٹ۔ یہ ذائقے کے علاوہ صحت کے لئے بہت مفید ہے جو بچوں اور بڑوں کو سبھی کو اچھی لگتی ہے۔ کورن چاٹ یعنی آپ کے دسترخوان پر ایک نئی ڈش کا اضافہ۔ آئے دیکھتے ہیں کیسے بنائی جاتی ہے۔

Published: undefined

اجزاء (Ingredients)

مکئی کے دانے یعنی کورن: 250 گرام

مکئی کا آٹا: آدھا کٹوری

پیاز: ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

ٹماٹر: ایک عدد (کٹا ہوا)

نمک: ایک چمچہ (حسب ذائقہ)

لال مرچ: ایک چمچہ (یا حسب ذائقہ)

چاٹ مصالحہ: ایک چمچہ (یا حسب ذائقہ )

لیمو: آدھا

ہرا دھنیا: گارنش کرنے کے لئے

Published: undefined

ترکیب: سب سے پہلے کورن یعنی مکئی کے دانوں کو نمک کے پانی میں ابال لیں۔ اس کے بعد پانی نکال لیں۔ اب مکئی کے دانوں کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ اس میں حسب ذائقہ نمک اور لال مرچ ڈال لیں۔ اس کے بعد چاٹ کا مصالحہ اور آدھا کٹوری مکئی کا آٹا ڈال لیں اور ان سب کو اچھی طرح ملا لیں۔ ایک طرف کڑھائی میں تیل گرم کرلیں۔ تیل جب گرم ہو جائے تو اس میں مکئی کے دانے تل لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آنچ دھیمی نہ ہو۔ اچھی طرح تل جانے کے بعد اسے ایک پلیٹ میں نکال لیں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز اور کٹا ہوا ٹماٹر ڈال کر مکس کر لیں۔ ہرا دھنیا، چاٹ مصالحہ اور لیمو کو نچوڑ کر اس کے رس کو ڈش میں ڈال کر سرو کریں۔ لیجئے مکئی کی چاٹ یعنی کورن چاٹ بن کر تیار ہو گئی۔

Published: undefined

دوسری افطار ڈش کا نام ہے دہی کے شولے

دہی کے شولے:

اجزاء: (Ingredients)

دہی: دو بڑے چمچہ

پیاز: ایک عدد کٹی ہوئی

ٹماٹر: ایک عدد کٹا ہوا

مٹر کے دانے: ایک کٹوری (ابلے ہوئے)

ہری دھنیا: باریک کٹا ہوا

لال مرچ: ایک چمچہ (یا حسب ذائقہ)

نمک: ایک چمچہ ( یا حسب ذائقہ )

امچورپاؤڈر: ایک چمچہ

بریڈ کے سلائسز: چھ (کنارے کٹے ہوئے)

مکئی کا آٹا: ایک کٹوری پانی میں ایک چمچہ گھول لیں۔

Published: undefined

ترکیب:

ایک باؤل (ڈونگا) میں دو بڑے چمچہ دہی لے لیں۔ اس میں پیاز اور کٹے ہوئے ٹماٹر کو ملا لیں۔ مٹر کے دانوں کو مسل کر ملا لیں۔ نمک، مرچ، امچور پاؤڈر اور ہرا دھنیا سب ڈال دیں اور ان کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ دوسری طرف بریڈ کے سلائسز کو ایک ایک کر کے بیلن کی مدد سے بیل لیں۔ اس کے بعد ایک بریڈ لیں اور اس میں دہی کی اسٹفنگ کر لیں۔ مکئی کے آٹے کا جو گھول تیار کیا تھا اس کو بریڈ کے چاروں طرف لگا کر بریڈ کے کنارے بند کر دیں۔ یعنی رول جیسا بنا لیں۔ اسی طرح باقی سبھی بریڈ کو بھر کر رول بنا لیں۔ اس کے بعد ایک طرف کڑھائی میں تیل گرم کریں اور اس میں یہ بریڈ رول کو ڈیپ فرائی کر لیں۔ ان کو اس وقت تک فرائی کریں جب تک یہ گولڈن براؤن رنگ میں تبدیل نہ ہو جائیں۔ اس کو ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر میں رکھ کر سرو کریں۔ ٹشو پیپر اس لئے کے اس کا زائد تیل جذب ہو جائے گا۔ کھٹی، میٹھی چٹنی کے ساتھ اسے سرو کریں۔ لیجئے دہی کے شولے تیار ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined