رمضان اسپیشل

ماہ رمضان خود احتسابی، گناہوں سے بچنے اور نزول رحمت کا مہینہ: ڈاکٹر ضیاء الدین

روزہ کی وجہ سے ہمارے اندر غرباء سے نزدیکیاں اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے تئیں بیداری پیدا ہوتی ہے اور اس کوہمیں مزید مضبوط کرنا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

ہمیں صرف حکومت کی مدد پر منحصر نہیں رہنا چاہئے بلکہ اپنی مدد آپ کے فارمولے کو فروغ دینا چاہئے، خدمت خلق ہر آدمی کی شخصی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارالحکمہ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیاء الدین احمدنے روزہ کی فرضیت اور افادیت پرمنعقد ایک پروگرام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ خود احتسابی، گناہوں سے بچنے اور اپنے رب کو راضی کرنے اور تقوےٰ اختیار کرنے اور خدا کی خاص رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، ہمیں اس ماہ مبارک سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے۔

Published: undefined

اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر عرفان خان، نیچروپیتھ و حجامہ ایکسپرٹ نے کہا کہ انسان روح اور جسم کا ایک مجموعہ ہے۔ہماری روزمرہ کی زندگی میں ان دونوں میں تسلسل پیدا نہیں ہو پاتا یعنی کہ ہم کسی چیز کو جاننے اور سمجھنے کے باوجود بھی نفس کی کمزوری کی وجہ سے عمل میں نہیں لا پاتے۔ روزہ رکھنے سے ہمارے جسم اور روح میں تسلسل پیدا ہوتا ہے۔

Published: undefined

انھوں نے روزہ کے مزید فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ روزہ کی وجہ سے کینسر جیسی جان لیوا بیماریاں کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ روزہ کی وجہ سے معاشرہ میں ایک خوشحال تعلقات قائم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ روزہ کی وجہ سے ہمارے اندر غرباء سے نزدیکیاں اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے تئیں بیداری بھی پیدا ہوتی ہے جس کی ہمیں بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ماہ رمضان سے ہر سال ہمارا ایمان فروزاں ہوتا ہے۔

Published: undefined

صدارتی خطبہ دیتے ہوئے خطیب و امام محمد شاہد سرور نے کہا کہ ہمیں رمضان کے مبارک مہینہ کی تیاری پہلے سے ہی کر لینی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے مختلف مواقع پر کام سے چھٹیاں لیا کرتے ہیں، ایک مرتبہ ہم رمضان کے اس موقع پر اللہ کے لئے بھی چھٹی لے کر دیکھیں اور اللہ کو راضی کرنے میں اس کوصرف کریں۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم سب کے لئے دوسروں کے غم باٹنے اور احساس کرنے کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مہینہ میں ہم اپنے غریب بہن اور بھائیوں کی خوب مدد کریں اور ایک خوشحال سماج کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔مفتی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں یہ تہیہ کرنا چاہئے کہ ہم آگے کی زندگی بھی اسی کے مطابق گزاریں گے۔

Published: undefined

پروگرام کے آغاز میں الحکمہ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیاء الدین احمد نے تمام مہمان گرامی کا پرجوش طریقہ سے استقبال کیا۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں کا مختصر تعارف پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلائے جارہے کمپیوٹر کورسز سے بھی آگاہ کیا۔

Published: undefined

پروگرام کے آخر میں جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے چیف لائبریرین محمد شعیب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کی مختلف سرگرمیوں سے بھرپور استفادہ کریں اور فاؤنڈیشن سے بھی جڑیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس ماہ رمضان کے مہینہ میں سبھی لوگ اپنے غریب و ناداربہنوں اور بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔ یہ مدد لوگ فاؤنڈیشن کے ذریعہ بھی کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined