جکارتہ: سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام انڈونیشیا کے جزیرہ سوماترا میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔ یہ افطار دسترخوان 1200 میٹر طویل تھا جس پر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔
Published: undefined
افطار پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مغربی سوماترا کے گورنر انجینیر مہیلدی انصار اللہ، جکارتہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی احمد بن عیسیٰ الحازمی اور متعدد سیاسی و اسلامی شخصیات اور یونیورسٹیوں اور اسلامی انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
انڈونیشیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ دسترخوان مغربی سوماترا ریاست کے شہر پاڈانگ میں 1,200 میٹر تک پھیلا ہوا تھا، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 8,000 سے زیادہ انڈونیشی شہریوں نے شرکت کی۔
Published: undefined
مغربی سوماترا کے گورنر نے کہا کہ حکومت اس دسترخوان کو ملک کی تاریخ کے سب سے طویل افطار دسترخوان کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کرانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عظیم الشان افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اچھے کام دونوں برادر ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گے۔
افطار پروگرام میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی عیسیٰ الحازمی نے سوماترا میں اس فراخدلانہ عطیہ پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ اس افطاردسترخوان پرافطاری کا سامان مہیا کرنے میں 40 ریستورانوں نے تعاون کیا جب کہ دسترخوان کو سجانے میں 400 کارکنوں نے حصہ لیا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined