لکھنؤ: اس مرتبہ عید الفطر، پرشورام جینتی اور اکشے تریتیا ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر یوپی حکومت نے سڑکوں پر کسی بھی طرح کے مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ مذہبی تقریبات کا انعقاد گھروں کے اندر ہی کیا جائے اور کسی بھی شخص کو سڑکوں کو مسدور کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔
Published: undefined
پرنسپل سکریٹری (داخلہ) سنجے پرساد اور اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ایس ڈی جی پی) پرشانت کمار نے اس تعلق سے اے ڈی جی، انسپکٹر جنرل (آئی جی)، ڈ آئی جی، ضلع پولیس سربراہان، کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں جیسے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہیں۔ پرساد نے کہا کہ تمام عہدیداران یہ یقینی بنائیں کہ مذہبی تقریبات ان کے مقررہ مقامات پر ہی منعقد کی جائیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی حالت میں سڑک اور نقل و حمل میں روکاوٹ پیدا کر کے کوئی مذہبی تقریب منعقد نہیں کی جانی چاہیئے۔ ماضی میں ہم پیغام رسانی اور تال میل کے ذریعے ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں، اس سال بھی اسی طرح کی کوششیں کرنی ہوں گی۔‘‘
Published: undefined
حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فرضی خبروں یا معلومات سے چوکنا رہیں اور کسی ایسے مذہبی جلوس کی اجازت نہ دیں جس کے لیے پیشگی اجازت نہ لی گئی ہو۔
پرساد نے کہا، ’’شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عید الفطر، اکشے ترتیا اور پرشورام جینتی 22 اپریل کو ایک ہی دن منائی جا سکتی ہے۔ موجودہ ماحول کے پیش نظر پولیس کو زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔
Published: undefined
اسپیشل ڈی جی پی پرشانت کمار نے ریاست میں امن و قانون کو مضبوط بنانے کے لیے کثرت سے پولیس گشت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے اور ہر اہم واقعہ کی ویڈیو گرافی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر کے وشوکرما نے حلقہ، رینج اور ضلعی عہدیداروں کے ذریعہ آئندہ تہواروں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined