پریس ریلیز

چنئی میں گردابی طوفان ’مچونگ‘ کا قہر، مولانا محمود مدنی نے کی خصوصی دعا کی اپیل

جمعیۃ علماء تمل ناڈو ریلیف میں مصروف ہے، ناظم جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی مقامی ذمہ داروں سے لگاتار رابطے میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: چنئی میں گردابی طوفان ’مچونگ‘ کا قہر شروع ہو چکا ہے۔ موسلادھار بارش اور آندھی کے درمیان کئی گاڑیاں سڑکوں پر بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس طوفان پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی انتہائی فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے طوفان کے قہر کو دیکھتے ہوئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’چنئی میں ہمارے بھائی اور بہن مشکل میں ہیں۔ اس موقع پر سبھی احباب و متعلقین سے گزارش ہے کہ خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔‘‘

Published: undefined

مولانا محمود مدنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’اطلاع موصول ہوئی ہے کہ چنئی اور اطراف کے باشندگان ایک بڑے طوفان اور بارانی سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند ان کے ساتھ ہے۔ ہماری ان سے اپیل ہے کہ گھبرائیں نہیں، صبر کریں اور خود کا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔‘‘

Published: undefined

گردابی طوفان ’مچونگ‘ کی خبر پاتے ہی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیۃ علماء تمل ناڈو کے ناظم اعلی حاجی محمد حسن اور خازن حاجی رضوان سے فون پر گفتگو کی اور ہر ممکن تعاون کی تلقین کی۔ قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو میں جمعیۃ علماء کے خدام حتی الوسع لوگوں کے لیے کھانے پینے کا نظم کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں سبھی لوگوں کا باہمی اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونے سے بہتر کوئی عمل نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined