پریس ریلیز

اے ایم یو پر مشتاق صدف کے نئے نغمہ کا ویڈیو جاری

احسان فاؤنڈیشن انڈیا (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام اس نئے نغمہ "نذر سرسید "کو مشہور گلوکار مکیش تیواری اور معروف گلوکارہ بدھ مترا نے آواز دی ہے۔ جبکہ مقبول اداکارہ پوجاکنچل اور مکیش تیواری نےایکٹ کیا ہے۔

ویراج سنگھ, سفیر ہند تاجکستان اور ڈاکٹر مشتاق صدف
ویراج سنگھ, سفیر ہند تاجکستان اور ڈاکٹر مشتاق صدف تصویر پریس ریلیز

دوشنبہ، تاجکستان: آج یہاں بخاری اسٹریٹ، دوشنبہ میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں سفیر ہند تاجکستان عالی جناب ویراج سنگھ ( آئی ایف ایس) کی خدمت میں ڈاکٹر مشتاق صدف نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقاروعظمت اور تعلیمی و تہذیبی و ثقافتی تاریخ پرمشتمل اپنے نئے نغمہ " نذر سر سید" کی ویڈیو سی ڈی کی پہلی کاپی پیش کی۔

Published: undefined

ڈاکٹر مشتاق صدف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اردو کے سینئر استاد ہیں جو ان دنوں  تاجک نیشنل یونیورسٹی، دوشنبہ تاجکستان میں ہندی-اردو آئی سی سی آر چیئرپر پر ویزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر سفیر ہند تاجکستان نے کہا کہ مشتاق صدف کے اس نغمے سے اے ایم یو کی صدیوں پرانی تاریخ کی ایک سچی تصویر ہماری آنکھوں میں اتر آتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرسید کے یوم پیدائش کے دوسو سال سے زائد عرصہ اور محمڈن اینگلو اوریئنٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوۓ ایک صدی گزرنے کے بعد لکھے گئے اس نئے نغمے سے علی گڑھ کی تعلیمی و تہذیبی  فضا کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ سفیرہند جناب ویراج سنگھ نے یوم سرسید پر علیگ برادری اور اس سے جڑے تمام افراد کے ساتھ نغمہ نگارمشتاق صدف، گلوکارمکیش تیواری، گلوکارہ بدھ مترا اور اداکارہ پوجا کنچل کو دلی مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

احسان فاؤنڈیشن انڈیا (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام اس نئے نغمہ "نذر سرسید "کو مشہور گلوکار مکیش تیواری اور معروف گلوکارہ بدھ مترا نے آواز دی ہے۔ جبکہ مقبول اداکارہ پوجاکنچل اور مکیش تیواری نےایکٹ کیا ہے۔ اس نغمے کو احسان فاؤنڈیشن انڈیا نے آج ہی اپنے یو ٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined