چنئی۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئر مین جے اسلم باشاہ نے ریاستی حکومت سے ٹیپو سلطان کی یادگار کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلم باشاہ نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ٹیپو سلطان اور حیدر علی کے نام سے تیار کی گئی یادگار ’منی منڈپم‘ کا جلد از جلد افتتاح کرے ۔ انہوں نے یادگار کے افتتاح میں تاخیرکرنے پر ریاستی حکومت کی مذمت بھی کی۔
Published: 25 Oct 2017, 6:54 PM IST
تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئر مین اسلم باشاہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جے للتا نے سال 2013 میں ریاستی اسمبلی سے حیدر علی اور ٹیپو سلطان کی یادگار ’منی منڈپم ‘ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ مذکوری یادگار کا تعمیراتی کام بھی مکمل ہو چکا ہے لیکن وزیر اعلیٰ ای پلانیسوامی کی قیادت والی ریاستی حکومت یادگار کے افتتاح کرنے اور اس کو کھولنے کے تئیں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے ’منی منڈپم‘ کو جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیا۔
اسلم باشاہ نے کہا ، ’’ اگر حکومت نے ٹیپو سلطان کی سالگرہ 20 نومبرسے قبل ان کی یادگار کا افتتاح کر کے نہ کھولا تو تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی طرف سے احتجاج کیا جائے گا اور ہم یادگار میں داخل ہو جائیں گے۔‘‘
Published: 25 Oct 2017, 6:54 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Oct 2017, 6:54 PM IST