نئی دہلی: یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ جامعہ ہمدرد کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (WUR) 2024 میں 1904 عالمی یونیورسٹیوں میں 601 سے لے کر 800 اداروں کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔ ہندوستان کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جامعہ ہمدرد چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے ذریعہ درجہ بندی کی گئی 91 ہندوستانی یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں کی یونیورسٹی رینکنگ میں گزشتہ سال بھی 601-800 کی رینکنگ ملی تھی۔ تاہم، 2023 میں ہندوستان میں جامعہ ہمدرد ہندوستان کی 75 یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے 10ویں نمبر پر تھی اس مناسبت سے جامعہ ہمدرد نے اس سال اپنے درجہ کو کافی بلند کیا ہے۔
Published: undefined
حماد احمد، چانسلر اور پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے تمام فیکلٹی ممبران، رجسٹرار ڈاکٹر ایم اے سکندر، ڈائریکٹر IQAC پروفیسر رئیس الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر IQAC پروفیسر ایم شہر یار اور رینکنگ ٹیم کے ممبران، دیگر اراکین طلباء اور طالبات کو اس عظیم کامیابی کے لیے مبارکباد دی۔
Published: undefined
شیخ الجامعہ پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے جامعہ ہمدرد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں اور مسلسل محنت کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہی جامعہ ہمدرد کو اس مقام تک لایا ہے۔ پروفیسر عالم نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن، انڈیا HECA/BEB کا تمام اقدامات میں جامعہ ہمدرد کی مسلسل حمایت کے لیے بھی شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جامعہ ہمدرد مستقبل میں اور بھی اعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined