پریس ریلیز

مغربی بنگال کی عدالتوں کو جانبدار قرار دینے پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی سرزنش کی

13 بے قصور افراد کو جمعیۃ علماء ہند کی پیروی سے ملی ضمانت پر بحران کا بادل چھٹ گیا، صدر جمعیۃ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ملک کی عظمت ہر شہری کو انصاف ملنے میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو مغربی بنگال میں بعد از انتخابات تشدد کے مقدمات کو صوبے سے باہر منتقل کرنے کی درخواست پر سی بی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے درخواست میں مغربی بنگال کی عدالتوں پر لگائے گئے بے ہودہ الزامات پر ناراضی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

واضح ہو کہ سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے یہ درخواست کی تھی کہ مغربی بنگال کی عدالتوں میں جاری 45 مقدمات کو صوبے سے باہر دوسری عدالتوں میں منتقل کر دیا جائے جن میں 200 سے زائد افراد ماخوذ ہیں۔ ان میں ان 13 مسلمانوں کا بھی مقدمہ ہے جن کو انتخاب کے بعد ہوئے تشدد کا ملزم بنا یا گیا تھا۔ ان کا مقدمہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر لڑا جا رہا ہے اور جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے رواں سال 4 جنوری 2024ء کو سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کر لی تھی۔

Published: undefined

صورت واقعہ یہ ہے کہ 2 مئی 2021 کی شام 8 بجے متوفی ہرن ادھیکاری کو سیاسی عداوت کے سبب ظالمانہ طور پر مارا پیٹا گیا، جس کی تاب نہ لا کر اس نے دم توڑ دیا۔ بعد میں پولیس نے قربان، یونس، ہمایوں، رقیب ملا، عثمان ملا، معین الدین، ممریز ملا، ریشما ملا، سپریا بی بی، سراجل، سیف القاضی، داؤد علی ملا سمیت 17 ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ ان میں کچھ ملزمان نے ضلع عدالت سے پیشگی ضمانت لے لی تھی۔ 25 جون 2022 کو کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی سفارش پر بروئی پور ضلع مجسٹریٹ کی عدالت کے ذریعہ پیشگی ضمانت کو کالعدم کردیا تھا، جس کے بعد ملزمین کے لیے راحت کی امید ختم ہو گئی تھی۔ حالاں کہ یہ فساد دو سیاسی پارٹیاں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے کارکنان کی سیاسی عداوت کا نتیجہ تھا، لیکن فرقہ پرست عناصر نے اسے ہندو مسلم رنگ دے کر علاقے میں نہ صرف نفرت کی فضا ہموار کرنے کی کوشش کی، بلکہ اس کے نتیجے میں یک طرفہ طور پر غریب بے قصور مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان غریب ملزمین کے اہل خانہ کی گزارش پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولاناسید محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر مقرر کردہ وکلاء نے نومبر 2022 میں سپریم کورٹ میں اسپیشل پٹیشن A  Nos.10830-10834/2022  داخل کی، سپریم کورٹ نے پہلی سماعت میں ہی ملزمین کو عارضی طور پر پروٹیکشن دے دیا تھا کہ سی بی آئی انھیں گرفتار نہیں کرے گی، لیکن حسب ضرورت پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرے گی۔ بالآخر 4؍ جنوری  کو اپنے حتمی فیصلے میں سپریم کورٹ نے ملزمین کی مستقل ضمانت منظورکرلی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماءہند کی طرف سے ایڈوکیٹ سید مہدی امام اور ایڈوکیٹ محمد نوراللہ پیروی کررہے ہیں۔ جب کہ مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند سے ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی قانونی نگرانی اور ریاستی جمعیۃ علماء مغربی بنگال کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری اور ناظم اعلی مفتی عبدالسلام قاسمی متاثرین سے رابطے میں ہیں۔

Published: undefined

لیکن سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی داخل کی تھی کہ اس مقدمہ کو بھی ریاست سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس سلسلے میں اپنی دلیل میں سی بی آئی نے ایک حیرت انگیز استدلال یہ کیا کہ مغربی بنگال کی عدالتیں انصاف نہیں کرتیں اور وہاں عدالتیں عناد پر مبنی فیصلے کر رہی ہیں۔ عدالت کے خلاف اس طرح کا تبصرہ سن کر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس پنکج متھل پر مشتمل بنچ نے معاملے کی سماعت کے دوران سی بی آئی کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مسٹر راجو، یہ کس قسم کی باتیں ہیں کہ مغربی بنگال کی تمام عدالتوں کا رویہ معاندانہ ہے؟ یعنی آپ دعوی کررہےہیں کہ عدالتیں غیر قانونی طور پر سماعت کررہی ہے۔ یہ پورے عدالتی نظام پر شک کرنے کے مترادف ہے۔‘‘

Published: undefined

ایس وی راجو نے تسلیم کیا کہ عرضی میں خامی ہے، اس لیے اس میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے صاف کہا کہ یہ عرضی خارج کی جاتی ہے اور صرف عذرداری نہیں چلے گی بلکہ تحریری معافی مانگنی ہو گی۔ جسٹس اوکا نے کہا کہ آپ کے افسران کو کسی عدالتی افسر یا کسی ریاست کے بارے میں ذاتی طور پر ناگواری ہو سکتی ہے، لیکن یہ کہنا کہ پوری عدلیہ بے ایمان ہے، بہت نازیبا بات ہے۔ ضلعی ججز اور سول ججز یہاں آ کر اپنا دفاع نہیں کر سکتے۔

Published: undefined

دریں اثنا صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کلکتہ فساد میں ناحق پکڑے گئے لوگوں کے لیے انصاف کی لڑائی جارے رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ حیرت ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی کی سفارش پر کلکتہ ہائی کورٹ نے ان لوگوں کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی، ہمارے وکلاء نے سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کی۔ امر حیرت ہے کہ پھر بھی سی بی آئی کو مغربی بنگال کی عدالت پر شبہ ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ عدلیہ کا نظام بہر صورت مستحکم ہونا چاہیے، کسی بھی عدالت کی حکمرانی یہ نہیں ہے کہ وہ بے قصوروں کو تختہ دار پرچڑھا دے اور اسے انصا ف کا نام دے دیا جائے بلکہ عدالت کی فتح اس وقت ہوگی جب کہ ہرین ادھیکاری کے اصلی قاتل کو سزا دی جائے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے اپنی کوششوں سے ملک کو طاقت پہنچائی ہے۔ ہمارے ملک کی عظمت اس بات میں ہے کہ ہر شخص تک انصاف کی رسائی ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined