تاجکستان: عالمی یوم ہندی ( ویشو ہندی دیوس) ہر سال 10جنوری کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے کی ایک شاندارتقریب کا انعقاد 'انڈیا اسٹڈی سینٹر' تاجک نیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور دوشنبہ تاجکستان میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس کی صدارت تاجک نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر خوش وقت زادہ قابل جان نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستان کے سفیر عالی جناب ویراج سنگھ نے شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی میں ایشیا اور یوروپی زبانوں کی فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شودیوف رستم نے تعارفی اور استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ نیز پدم شری پروفیسر رجبوف حبیب اللہ اور تاجک نیشنل یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف نے عالمی ہندی دیوس کی اس تقریب سے خطاب کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ سفیر ہند ویراج سنگھ نے کہا کہ ہندی ایک بڑی مقبول زبان ہے اور اس کے بولنے والوں کا دائرہ کافی وسیع ہے۔ ریکٹر جناب خوش وقت زادہ قابل جان نے کہا کہ ہندی زبان پوری دنیا میں بولی، لکھی اور سمجھی جاتی ہے۔ یہ زبان انگریزی، اسپینی اور چینی زبانوں کے مقابل کھڑی نظر آتی ہے۔ پروفیسر رجبوف حبیب اللہ نے کہا کہ ہندی شعرو ادب کا ذخیرہ بہت قیمتی ہے۔ ڈاکٹرمشتاق صدف نے کہا کہ ہندی کی ایک شاندار اور روشن روایت رہی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر تاجک نیشنل یونیورسٹی میں ہندی اور اردو کے طلبا وطالبات نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کر کے ہندی سے اپنے والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا۔ رقص، موسیقی، ڈراما اور ہندوستان کی زبان، ادب، تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ صدر شعبہ ہندی -اردو جناب قربانوف حیدر نے اظہار تشکر پیش کیا۔ جناب دینیش بھاردواج، جوئی دیوگاوکر، زرینہ، لطیفووعلی خان، یاروہ صباحت اور جورہ قولوہ استدبی وغیرہ کے علاوہ متعدد سرکردہ شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined