پریس ریلیز

دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا استقبال

46 پروازوں سے مجموعی طور پر 16431 حجاج کرام وطن واپس لوٹے، ان میں 8557 مرد، 7773 خواتین، 39 بچے، 09 شیر خوار بچے اور بغیر محرم کے حج کرنے والی 53 خواتین شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>حجاج کرام کا وطن واپسی پر استقبال کرتی ہوئی دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں و دیگر افسران</p></div>

حجاج کرام کا وطن واپسی پر استقبال کرتی ہوئی دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں و دیگر افسران

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: مقدس سفر حج 2024  کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جانے والے حجاج کرام کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ آج مکمل ہو گیا۔ حجاج کرام کی وطن واپسی کا یہ سلسلہ 22 جون سے شروع ہوا تھا جو 9 جولائی کو سعودی ایئرلائنز کی آخری پرواز نمبر ایس وی-3630 کے شام 5 بجے دہلی پہنچنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے آخری قافلے کے استقبال کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے دیگر افسران و ملازمین موجود رہے۔ ان سبھی نے آخری قافلے کے حجاج کرام کو وطن واپسی پر مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

آخری پرواز سے حجاج کرام کی وطن واپسی کے موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ ایجنسیوں، جن میں سعودی ایئرلائنز، ڈایل، سی آئی ایس ایف، امیگریشن، سیلبی وغیرہ کو بھی ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس سال پورے ہندوستان سے 139964 لوگ حج کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے، جبکہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج پر جانے والے حاجیوں کی تعداد 16443 تھی۔

Published: undefined

اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ پورے ہندوستان میں مجموعی طور پر 20 امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج سعودی شہر مکہ اور مدینہ کے لیے جاتے ہیں۔ حج کی پروازیں دو فیس میں جاتی ہیں۔ پہلے فیس میں دہلی سے 9 مئی سے 25 مئی کے درمیان جانے والے حجاج کرام کی واپسی 22 جون سے 9 جولائی کے درمیان ہوئی ہے، جبکہ دوسرے فیس کے حجاج کرام کی واپسی یکم جولائی سے 21 جولائی کے درمیان ہوگی۔ پہلے فیس میں 46 پروازوں سے مجموعی طور پر 16431 حجاج کرام وطن واپس لوٹے، ان میں 8557 مرد، 7773 خواتین، 39 بچے، 09 شیر خوار بچے اور بغیر محرم کے حج کرنے والی 53 خواتین شامل ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حج 2025 کی تیاری بھی اب جلد ہی شروع ہو جائے گی اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس مقصد سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined