پریس ریلیز

ایران کے صدر و دیگر وزرائے مملکت کی طیارہ حادثہ میں وفات پر صدر جمعیۃ علماء کا اظہار رنج و غم

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 9 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز حادثہ کا شکار ہو گیا تھا، اس حادثے میں تمام افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر</p></div>

جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کی طیارہ حادثہ میں ہوئی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام اس نازک وقت میں ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائدین و اس کے عوام کو اس آزمائش کی گھڑی میں صابر و شاکر اور ثابت قدم رکھیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 9 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں تمام افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی این اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے حوالے سے ’سی این این‘ کی رپورٹ میں پیر کی صبح جانکاری دی گئی کہ جس جگہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، وہاں کوئی زندہ نہیں بچا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined