پریس ریلیز

جہانگیر پوری میں فی الحال نہیں چلے گا بلڈوزر، سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت جولائی میں

جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی عرضی پر گزشتہ ماہ انہدامی کارروائی روکی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ فیصلہ ہونے تک جہانگیر پوری میں کوئی کارروائی نہ ہو۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

سپریم کورٹ میں آج جہاں گیر پوری دہلی انہدائی کارروائی سے متعلق مقدمہ کی بھی سماعت تھی، چنانچہ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گاوا کی بنچ نے جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی عرضی پر اگلی سماعت جولائی تک کے لیے ٹال دی ہے، جس کے بعد اسٹے کا حکم بھی تا حکم ثانی قائم رہے گا۔

Published: undefined

واضح ہو کہ جہانگیرپوری دہلی میں فساد زدہ علاقہ کو نشانہ بناتے ہوئے جس طرح شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے فوری طور سے انہدام کا اعلان کیا تھا، اس نے ملک میں قانون و انصاف اور جمہوریت کے ماننے والوں کو کافی بے چین کردیا تھا، چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر 20/اپریل کو صبح سینئر وکیل دشینت داوے، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایم آرشمشاد نے جمعیۃ کی طرف سے عرضی داخل کی تھی، اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فوری طور سے انہدام پر روک لگا دی تھی۔ اگلے دن یعنی21/اپریل کوعدالت نے اگلی سماعت تک کے لیے مکمل انہدام پر روک لگا دی۔

Published: undefined

آج عدالت نے اگلی سماعت جو آج ہونی تھی، اسے گرمی کی چھٹی کے بعد یعنی جولائی تک کے لیے آگے بڑھادی ہے۔ اس سے صاف ہو گیا ہے کہ جولائی تک انہدامی کارروائی پر بھی روک ہو گی۔ آج سماعت کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایم آرشمشاد عدالت میں موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined