پریس ریلیز

اسٹوڈنٹ ویزا ڈے: اعلی تعلیم کے شعبہ میں ہند-امریکہ تعلقات کا جشن

ایرک گارسیٹی نے کہا کہ ’’میں سب سے پہلے ایک نوجوان طالب علم کے طور پر ہندوستان آیا تھا، اور میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ یہ تجربات کتنے انقلاب پذیر ہو سکتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

 

نئی دہلی: ہندوستان میں امریکی مشن نے آج ملک بھر میں اپنے ساتویں سالانہ اسٹوڈنٹ ویزا ڈے کا انعقاد کیا جس میں نئی دہلی، چنئی، حیدرآباد، کولکتہ اور ممبئی کے قونصلر افسران نے تقریباً 3,500 ہندوستانی اسٹوڈنٹ ویزا درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا۔ سفیر ایرک گارسیٹی اور ہندوستان بھر میں قونصل جنرل نے ویزا وصول کنندگان کو مبارکباد دی کیونکہ وہ ہندوستانی طلباء کی بڑھتی ہوئی صفوں میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں جنہوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ جو بین الاقوامی طلباء کے لئے دنیا کی معروف منزل ہے۔

Published: undefined

سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا، "میں سب سے پہلے ایک نوجوان طالب علم کے طور پر ہندوستان آیا تھا، اور میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ یہ تجربات کتنے انقلاب پذیر ہو سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "طلبہ کا تبادلہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات کے مرکز میں ہے، اور معقول سبب کے ساتھ ہے۔ امریکی تعلیم طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم اور علم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتی ہے، جو زندگی بھر کی تفہیم کی بنیاد رکھتی ہے۔ اسی لیے ہم آج یہاں ہیں، زیادہ سے زیادہ ہندوستانی طلباء کے لیے ان مواقع کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے۔"

Published: undefined

اسٹوڈنٹ ویزا ڈے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ اعلیٰ تعلیمی تعلقات کا جشن مناتا ہے۔ اس سال، 200,000 سے زیادہ ہندوستانی طلباء امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو اس وقت امریکہ میں موجود بین الاقوامی طلباء کے 20 فیصد سے زیادہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں قونصلر امور کے کارگزار منسٹر قونصلر برینڈن مولرکی نے کہا، ’’پچھلے سال، ریکارڈ توڑ 125,000 ہندوستانی طلبا کو ویزا جاری کیا گیا، جو کہ کسی بھی دوسری قومیت کو جاری کیے جانے سے زیادہ ہے۔ درحقیقت، گزشتہ سال ہر پانچ میں سے ایک اسٹوڈنٹ ویزا ہندوستان میں جاری کیا گیا تھا۔ اس سال، ہم پہلے سے کہیں زیادہ طلباء کا انٹرویو کریں گے۔"

Published: undefined

امریکی مشن امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام طلباء کو ایجوکیشن یو ایس اے سے رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جو کہ امریکی حکومت کے زیر اہتمام مفت مشاورتی خدمت ہے جو داخلے اور ویزا کے عمل کی رہنمائی کرنے میں مدد کے لیے قابل بھروسہ اور جامع معلومات پیش کرتی ہے۔ Education USA تسلیم شدہ امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور ہندوستان بھر میں اس کے آٹھ مشاورتی مراکز ہیں۔ طلباء مزید جانکاری کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام پر educationusa.state.gov یا @educationUSAIndia ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined