نئی دہلی: ہماچل پردیش کے شملہ میں پیش آئے حالیہ واقعات کے تعلق سے آج کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں مختلف مساجد کے ذمہ داران اور شہریوں نے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہماچل پردیش میں مسجد سے متعلق ہوئے تنازعہ کی مکمل معلومات اور حقیقت عمران پرتاپ گڑھی نے کے سی وینوگوپال کو دی۔
Published: undefined
اس میٹنگ میں کانگریس جنرل سکریٹری وینوگوپال نے معاملے کو بغور سنا اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سے فون پر بات کی۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں انھوں نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ہدایت دی۔ اس میٹنگ کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی باہمی ہم آہنگی کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی کے ’محبت‘ کے نعرے کے ساتھ انصاف کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کسی بھی قیمت پر بی جے پی کی حمایت یافتہ عوام کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Published: undefined
عمران پرتاپ گڑھی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی اور مرکزی حکومت پوری طرح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے ذاتی حامیوں اور ساتھیوں کو بڑھاوا دے کر ملک کے کونے کونے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا کر سماج میں نفرت پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے۔ وہ اشتعال انگیزی کے ذریعہ ملک کا ماحول خراب کر رہی ہے۔ کے سی وینوگوپال نے وفد کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کے محبت کے پیغام کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی حکومت والی کسی بھی ریاست میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined