پریس ریلیز

شاہ زکریا (حاجی پیر) اسکول جمعیۃ چلڈرن ولیج کو گجرات بورڈ امتحانات میں ملی نمایاں کامیابی

اگاریہ رونیشا رجک بھائی 91.13 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہی، گجرات میں صد فیصد کامیابی والے اسکولوں میں ایک بار پھر شاہ زکریا (حاجی پیر) کا نام شامل۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: پریس ریلیز</p></div>

تصویر: پریس ریلیز

 

انجار: گجرات میں 2001 کے دوران آئے زلزلہ کے بعد جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے قائم کردہ جمعیۃ چلڈرن ولیج میں واقع شاہ زکریا (حاجی پیر) سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے دسویں کے طلبا و طالبات نے مارچ 2024 میں منعقد گجرات بورڈ کے امتحانات میں 93.75 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ دنوں برآمد بارہویں کے ریزلٹ میں بھی اس اسکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

اس شاندار کارکردگی میں اس اسکول کی طالبہ اگاریہ رونیشا رجک بھائی 91.13 فیصد کے ساتھ سر فہرست رہی۔ کاٹیا عرفان رسول بھائی 86.84 فیصد، رائمہ خالد آدم بھائی 84.85 فیصد، عابدہ شاہین سلیم بھائی 83.88 فیصد اور منگاریا نواب محمد داؤد بھائی 79.78 فیصد کے ساتھ دیگر نمایاں کارکردگی انجام دینے والے طلبا و طالبات رہے۔

Published: undefined

اس کامیابی کے موقع پر جمعیۃ چلڈرن ولیج کے سرپرست مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے اسکول انتظامیہ کو عمدہ کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے اس اسکول کے نگراں مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، پرنسپل رحیمہ بین قریشی، محنتی اساتذہ اور مفتی انیس پرتاپ گڑھی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ کَچھ بھج تعلیمی اعتبار سے کافی پسماندہ علاقہ ہے۔ ایسے علاقے میں مثبت ماحول میں عصری تعلیم کے لیے یہ ادارہ ایک مرکز بن گیا ہے۔ اس اسکول کو ہر سال پوری ریاست کے اسکولوں میں نمایاں مقام ملتا رہا ہے۔ گجرات میں مجموعی کامیابی فیصد 64 رہتی ہے، جو اس سال بڑھ کر 82 ہو گئی ہے، حالانکہ جمیعۃ کے اس اسکول نے لگاتار چوتھے سال صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

Published: undefined

اس سال 1,389 اسکولوں نے 100 فیصد نتیجہ درج کیا ہے، جبکہ 2023 میں 272 اور 2022 میں 292 ایسے اسکول تھے۔ اس مرتبہ صرف 264 اسکولوں نے 30 فیصد سے کم نتیجہ درج کیا ہے۔ پچھلے سال، 30 فیصد سے کم رزلٹ والے اسکولوں کی تعداد 1084 تھی، جبکہ 2022 میں یہ تعداد 1007 تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined