نئی دہلی: دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کمال فاروقی اور ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے ایک مشترکہ خط دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو بھیج کر دہلی میں تیزی سے خراب ہوتی ہوئی فرقہ وارانہ فضا کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ خط میں سابق صدور نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے متعدد نفرت انگیز واقعات کا اگر سختی سے نوٹس نہ لیا گیا تو حالات اسی طرح بگڑ سکتے ہیں جیسے فروری 2020 میں ہوئے تھے۔
Published: undefined
اس مشترکہ خط میں سابق صدور نے دہلی میں ہونے والے حالیہ متعدد واقعات کی طرف اشارہ کیا ہے، مثلاً جنتر منتر پر بغیر اجازت کے مظاہرہ جس میں مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی گئی، ایک خود ساختہ ہندوتوا کارکن نے راہ چلتے ایک مسلمان کو دھمکیاں دیں اور جس پولیس افسر نے اس کو سمجھانے کی کوشش کی، اسے ہی معطل کر دیا گیا ہے، جنتر منتر کے مظاہرے میں شرکت کرنے والا پنکی چودھری چینلوں پر رسول اسلام کو گالیاں دے رہا ہے، پھر بھی اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے، دوارکا میں مجوزہ حج ہاؤس کی وہاں کے کچھ فرقہ پرست لوگوں نے مخالفت کی اور وہ لوگ اس سے پہلے وہاں مسجد جانے والے لوگوں پر حملہ بھی کر چکے ہیں، فرقہ پرستوں کے ایک گروپ نے روہنی کے سیکٹر 25 میں واقع درگاہ مدد علی شاہ پر دھاوا بولا، اس کے باہر پوجا کی اور مجاور کو درگاہ دس دن کے اندر خالی کرنے کی دھمکی دے کر گئے۔
Published: undefined
سابق صدور دہلی اقلیتی کمیشن نے اپنے مشترکہ خط میں لفٹننٹ گورنر سے کہا ہے کہ نفرت کی اس مہم کو اگر مخلصانہ اور سنجیدہ طور سے فوراً روکا نہیں گیا تو یہ اسی طرح کے حادثے کی طرف لے جائے گی جیسے کہ دہلی میں فروری 2020 میں دیکھا گیا، جس سے نہ صرف ہماری سیکولر شبیہ متاثر ہوتی ہے بلکہ ساری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز