پریس ریلیز

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسہ تقسیمِ انعامات منعقد، ڈاکٹر اسلم پرویز نے سرپرستوں سے کہا ’بچوں کو قرآنی تعلیم ضرور دیں‘

اسکول پرنسپل کلثوم زہرہ نے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسلم پرویز کا استقبال کیا اور اسکول ہیڈ گرل نے گلہائے تہنیت پیش کیے، نظامت کے فرائض رابعہ کریم اور سحر پروین نے ادا کیے۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز 

نئی دہلی: رابعہ گرلز پبلک اسکول میں دسویں اور بارہویں جماعت (2021-2022) کے بہترین ریزلٹ کے لیے جلسہ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز اسکول کی روایت کے مطابق تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، ساتھ ہی ان آیات کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسلم پرویز، سابق وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدر آباد، نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اسکول پرنسپل کلثوم زہرہ نے ان کا استقبال کیا اور اسکول ہیڈ گرل نے گلہائے تہنیت پیش کیے۔ نظامت کے فرائض رابعہ کریم اور سحر پروین نے ادا کیے۔

Published: undefined

دسویں جماعت کی ٹاپرس میں افلحہ ناز98.4 فیصد، ولیہ آفاق 96.6 فیصد، یمنیٰ فیصل 96.4 فیصد شامل ہیں۔ بارہویں جماعت کی ٹاپرس میں ہدیٰ اسمٰعیل 96.8 فیصد، علما شمیم 94.8 فیصد، بشریٰ خان 94.4 فیصد ہیں۔ بارہویں جماعت کی اسٹریم ٹاپرس میں بشریٰ خاں (سائنس)، ایرش نعیم (کامرس) اور ہدیٰ اسمٰعیل (ہیومینیٹیز) کی ٹاپر رہیں۔ دسویں جماعت کی سجیکٹ ٹاپرس زینب ذکی، اِلسا نور، منیبہ سلفی، یمنیٰ فیصل، افلحہ ناز، ولیہ آفاق، ارحمہ، فرحین سلطان، سامیہ احمد اور بارہویں جماعت کی سبجیکٹ ٹاپرس ہانیہ عرفان، بشریٰ خان، اقرا رحمٰن، ردا درّانی، ایرش نعیم، ہدیٰ اسمٰعیل، منزّہ لائبہ بیگ، علما شمیم، طوبیٰ ندیم اور زویا احمد کو بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ دسویں جماعت میں 16 اور بارہویں جماعت میں 20 طالبات نے 90 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ سبھی مضامین 75 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد دسویں میں 36 اور بارہویں میں 50 ہے۔

Published: undefined

اسکول کا ریزلٹ ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعہ دکھایا گیا۔ طالبات نے اسکول ترانہ اور کلچرل پروگرام بھی پیش کیے۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین نتائج پر انھیں انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ بارہویں جماعت کے بیسٹ ریزلٹ ایوارڈ کے لیے نائمہ خاں (آئی۔پی) اور دسویں جماعت کے بیسٹ ریزلٹ کے لیے شائستہ روزی، قانطہ فاطمہ اور رابعہ کریم (انگلش) کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ جن اساتذہ کا ان کے مضمون میں 80 فیصد اور اس سے زیادہ ریزلٹ رہا انھیں بھی اعزاز دیا گیا۔

Published: undefined

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسلم پرویز نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں اخبار اور اچھے میگزین منگائیں۔ خود پڑھیں تاکہ بچوں کے اندر بھی مطالعہ کا ذوق بڑھے۔ والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کو اچھا انسان بنائیں اورانھیں قرآنی تعلیمات ضرور دیں۔ طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے لازمی ہے کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ قرآنِ کریم کو سمجھ کر پڑھیں۔ جو قرآنِ کریم سمجھ لیتا ہے، اس سے بڑا کوئی اسکالر نہیں ہوتا۔ ہمیں سب کے ساتھ اچھا رویہ رکھنا چاہیے۔ اگر ہمارا رویہ دوسروں کے ساتھ اچھا نہیں ہے تو ہم مستقل گنہگار ہوتے رہیں گے۔ پروگرام کے اختتام میں پرنسپل صاحبہ نے سبھی والدین، اساتذہ اور مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے سالوں میں مزید بہترین نتائج کے لیے دعا کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined