پریس ریلیز

طلاق ثلاثہ: قانون سازی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی۔: نقوی

طلاق ثلاثہ: قانون سازی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی۔: نقوی

Getty Images
Getty Images 

نئی دہلی 22 اگست [یو این آئی] اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے طلاق ثلاثہ (طلاق بدعت) پر سپریم کورٹ کے معاشرتی انصاف رخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملے کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ معاشرت سے ہے اور مرکزی حکومت اس پرقانون سازی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اس پر گزشتہ دو برسوں سے قومی بحث چھڑی ہوئی تھی اور آج عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں اس رواج کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اصلاحات کی حکومت ہے۔ یہ حکومت اس سماجی برائی کی ابتدا سے مخالفت کرتی آئی ہے اوراس نے ہمیشہ صنفی مساوات کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا، "ہمیں سماجی برائیوں کے خلاف سخت رویہ نہیں بلکہ اصلاح پسندانہ رخ اپنانا چاہیے۔" مسٹر نقوی نے کہا کہ پہلے بھی ستی رواج اور بچوں کی شادی جیسی سماجی برائیوں کے خلاف سدھار کے کام ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined