پریس ریلیز

نیتا امبانی نیویارک کے ’میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ‘ کی ٹرسٹی نامزد

میوزیم کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ہندوستانی کو میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ کا ٹرسٹی بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دلی (پریس ریلیز): ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن، انسان دوست اور ایشیا کے سب سے امیر شخص کی اہلیہ نیتا امبانی کو نیو یارک سٹی میں واقع آرٹ کے سب سے بڑے امریکی آرٹ میوزیم کے بورڈ میں ٹرسٹی کے طور پر نامزد کیا گیا۔ نیتا امبانی میوزیم میں کئی سالوں تک حمایتی نمائشوں کا اہتمام کئے جانے کے بعد ٹرسٹی نامزد کیا گیا ہے اور وہ میوزیم کی 150 سالہ تاریخ میں ٹرسٹی کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔

Published: undefined

میوزیم کے چیئرمین ڈینیل براڈسکی نے نیتا امبانی کے بورڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور کہا ’’ہندوستانی فن و ثقافت کی بقاء اور حوصلہ افزائی کرنے کا نیتا امبانی کا عزم سچ میں غیر معمولی ہے۔ ان کے بورڈ میں شامل ہونے سے میوزیم کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ نیتا امبانی کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

اس موقع پر بولتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ پچھلے کئی برسوں کے دوران ہندوستانی فنون کی نمائش میں میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ نے دلچسپی دکھائی ہے۔ میوزیم کے ذریعہ عالمی پلیٹ فارمز پر بھی ہندوستانی فنون کی نمائش کی گئی ہے، یہ ہمارے عزائم سے میل کھاتا ہے۔ یہ اعزاز مجھے ہندوستان کی قدیمی وراثت کو فروغ دینے کی میری کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘

واضح رہے کہ نیتا امبانی ہندوستان کے فن و ثقافت اور وراثت کی بقاء کے پابند عہد ہیں اور ریلائنس فاونڈیشن کی جانب سے اس ضمن میں کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں سال 2017 میں بھی میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ کی جانب سے نیتا امبانی کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ علاوہ ازیں نیتا امبانی ’دی میٹس انٹرنیشنل کونسل‘ کی بھی رکن ہیں۔

یاد رہے کہ، ’ریلائنش فاونڈیشن‘ کی فن و ثقافت اور کھیل کے شعبہ میں نمایاں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے سال 2017 میں نیتا امبانی کو صدر ہند کی جانب سے بھگی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ سال 2016 میں ’فوربس‘ میگزین نے نیتا امبانی کو ایشیا کی 50 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی ممبر بھی ہیں اور اس اس اعزاز کو حاصل کرنے والی بھی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined