نئی دہلی (پریس ریلیز): نصابی تعلیم اور عملی اقدام کے تفریق کو پاٹنے کے مقصد سے سینٹر فور میڈیا اینڈ ماس کمیو نیکیشن اسٹڈیز، جامعہ ہمدرد اور ڈپارٹمنٹ آف سوشل سائنس، ساوتھ ایشین یونیورسٹی، دہلی کے اشتراک سے' چائلڈ ہڈ کلچرز ان کنٹمپوریری ساوتھ ایشیا' کے عنوان سے 14 او 15 دسمبر کو ایک دوروزہ سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ملک اور بیرون ممالک کے درجنوں مندوبین اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔
Published: undefined
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطاب میں جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ( ڈاکٹر ) ایم- افشار عالم نے جنوبی ایشیا کے ممالک میں بچوں پر پڑنے والے غیر مساوی سماجی اور اقتصادی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مسائل کا حل تعلیم کو عام کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کی آواز , ان کے تقاضے کو نظر انداز کرنے کے بجائے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر افشار عالم کے بصیرت افروز خطاب نے اس دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی بنیاد رکھی۔
Published: undefined
سینٹر فور میڈیا اینڈ ماس کمیو نیکیشن کی ڈائرکٹر اور کانفرنس کی محرک پروفیسر ریشما نسرین نے خطبہ استقبالیہ میں بچوں کی پرورش اور ان کی تربیت کے نکات پر باریک بینی سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت اور ان کی تعلیم میں والدین کا اہم کردار ہوتا ہے، جسے انہیں پوری دیانت داری سے ادا کر نا چاہیے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے ممالک میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے رائج نظریہ اور نئے تقاضے میں توازن قائم کرنے پر زور دیا۔
Published: undefined
ساوتھ ایشین یونیورسٹی کے شبہ سماجیات کے چیئرپرسن پروفیسر دیو ناتھ پاٹھک نے کانفرنس کا تعارف کرایا اور اس کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے معاشرے کے لاینفک جز ہیں اور اس تعلق سے ہم غافل نہیں ہو سکتے۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے ہم جنوبی ایشیا میں بچوں کے فلاح و بہبود اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے بنائے گئے لائحہ عمل کا تجزیہ کریں اور سماج مئں بچپن اور بچوں کے تعلق سے نئ بیداری لائیں۔
Published: undefined
کانفرنس کے کنوینر پروفیسر فرحت بصیر نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے فرد اور ریاست کی ذمہ داریوں کو اجا گر کیا۔ پروفیسر بصیر کا کہنا تھا کہ ہمیں علاقائی حدود سے اوپر اٹھ کر بچوں کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
کانفرنس کی مہمان خصوصی اور مندوبین بشمول چائلڈ رائٹ اینڈ یو( سی آر آئی) کئی چیئرپرسن مس پوجا مارواہا، بال رکشا بھارت کے سی ای او مسٹر سدرشن سوچی، سیو چلڈرن آف انڈیا کے سی ای او نے جنوبی ایشیا میں بچپن کی ثقافت اور بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے میں در پیش چیلنجز اور اس کے تدارک کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
جامعہ ہمدرد کے شعبہ سینئر فور میڈیا اینڈ ماس کمیو نیکیشن اسٹڈیز اور ساوتھ ایشین یونیورسٹی کے شعبہ سماجیات کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی کانفرنس کو کئی اہم سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور ادارے کا تعاون حاصل رہا۔ ان میں چائلڈ رائٹ اینڈ یو- دہلئ، بال رکشا بھارت، گرو گرام ، سیو چلڈرن ، سیمک ڈھاکہ، بنگلہ دیش جیسی غیر سرکاری تنظیم اور حکومت ہند کے ادارے آئی سی ایس ایس کا نام اہم ہے۔
Published: undefined
کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر دیو ناتھ پاٹھک نے کی۔ جبکہ پی آر آئی اے کے سربراہ ڈاکٹر راجیش ٹنڈن نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ ہونے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے شد باب پر زور دیا۔ بی آر اے سی یونیورسٹی، بنگلہ دیش سے آئے مہمان اسپیکر ڈاکٹر رتن کمار نے، کلمات تشکر ادا کیے۔ انہوں نے تمام مہمانوں، جامعہ ہمدرد کی مہمان نوازی اور تعاون، کانفرنس کے شرکا، اور طلبا کی رضاکارانہ خدمات کا شکریہ ادا کیا
اس دوروزہ کانفرنس میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے درجنوں اسکالرز، ماہرین تعلیم اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ ملک کے مختلف یونیورسٹی سے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز نے اپنے مقالے پڑھے۔کانفرنس کے تمام نشستوں میں سامعین اور اسکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined