نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے قندوز افغانستان ، شام اور فلسطین میں معصوم بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت غم وغصہ کا اظہا کرتے ہوئے اسے سرکاری دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ قندوز میں مدارس کے معصوم بچوں اور حفاظ کرام پر حملہ ا سی طرح شام میں کیمیکل ہتھیار کے ذریعہ عام لوگوں کی ہلاکت انتہائی تکلیف دہ معاملہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریاست کی سرپرستی میں عام شہریوں کا قتل عام ایک سنگین بین الا قوامی مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوگااور اس قدر معصوموں کے خون کی ارزانی امن وامان کو سبوتاژ کردے گی ۔ انھوں نے کہا کہ حال کے یہ چند واقعات کوئی عام مسئلہ نہیں ہیں اور وہ بھی اس وقت جب کہ ان کے معاون یا قصوروار ایسے ممالک ہوں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو ممبران ہیں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں ہورہی ہلاکت کی مذمت کی ہے مگر انھوں نے اب تک سانحہ قندوز پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو امریکہ کے دوہرے رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔
مولانا مدنی نے اقوام متحدہ ، حقوق انسانی کے علم بردار اداروں ، او آئی سی اسلامی کانفرنس کو متوجہ کیا کہ وہ ان سنگین حالات کا فوری نوٹس لیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، نیز اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کے سانحے ہرگز رونما ں نہ ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز