نئی دہلی/اجمیر شریف: آج یہاں خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا جو آٹھ سو دسویں عرس کے دوران زائرین کے لیے مفت طبی خدمت پیش کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند جو سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ؒ کے مسلکِ خدمتِ خلق کی علم بردار تنظیم ہے، اس کے کارکنان نے کائیڈ وشرام استھلی میں آج سے طبی سرگرمی شروع کردی۔ یہ جمعیۃ علماء ہند کی قدیم روایت رہی ہے کہ وہ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کی طبی خدمت کرتی ہے۔ 2014ء میں اجمیرشریف میں جمعیۃ علماء ہند کا 33/واں اجلاس عام ہو ا تھا، اس کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے موجودہ صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی میں اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا گیا جو گزشتہ سات سالوں سے دونوں عرس کے موقع پر لگاتار کام کر رہا ہے۔
Published: undefined
کیمپ کی افتتاحی تقریب آج اجمیر شریف میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت جناب عبدالواحد صاحب انگارا سکریٹری انجمن سید زادگان درگاہ شریف نے کی، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔ اس کیمپ کا افتتاح جناب عادل صاحب نائب ناظم درگاہ شریف نے کیا، جناب محمد شاداب زید صاحب ناظم درگاہ اجمیر شریف نے اس کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مفتی سلیم ساکرس جنرل سیکریٹری جمعیت علماء میوات، مفتی سلیم بنارسی صدر جمعیۃ علما گڑگاؤں، گوری بھائی درگاہ شریف، جناب مصور صاحب درگاہ اجمیر شریف، مولانا علیم الدین، حافظ بشیر احمد، مولانا ابوالحسن پالن پوری (آرگنائزرس جمعیۃ علماء ہند)، مولانا نعیم جامعہ معین الدین چشتی، مولانا زبیر ناظم مدرسہ رحمانیہ اجمیر، حافظ عبد الوحید، مولانا غیاث الدین، ناظم مدرسہ فاطمہ للبنات کشن گڑھ، مولانا ایوب مہتمم مدرسہ اونٹڑا، مولانا عبدالخالق خانپور، یوسف بھائی گیرج والے، ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر عنادل بھی خاص طور سے شریک تھے۔
Published: undefined
اس موقع پر اپنے خطاب میں سید واحد حسین چشتی انگارا نے جمعیۃ علماء ہند کی ہمہ گیر خدمات کا اعتراف کیا اور میڈیکل کیمپ کے لیے صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کی ستائش کی، انھوں نے کہا کہ 2016 میں مولانا محمود مدنی صاحب یہاں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ ہم محبت حاصل کرنے آئے ہیں، یہ مولانا مدنی کی خصوصیت رہی ہے کہ وہ ہمیشہ اتحاد ملت کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت خلق ہمیشہ جمعیۃ علماء ہند کا مشن رہا ہے، یہ وہی راہ عمل ہے جس کی تبلیغ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے کی تھی، جمعیۃ علماء ہند اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
Published: undefined
انھوں نے بتایا کہ اس بار جمعیۃ علماء میوات کی ٹیم بالخصوص مفتی محمد سلیم ساکرس ناظم جمعیۃ علماء میوات اور مفتی سلیم بنارسی صدر جمعیۃ علماء گڑگاؤں، اس میڈیکل کیمپ کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ایمبولینس، طبی عملے اور دیگر رضا کار ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ مولانا علیم الدین اجمیری نے اپنے خطاب میں حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ اس علاقہ میں ارتداد کے خاتمے کو لے کر کی گئی جد وجہد و قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ مولانا ابوالحسن پالن پوری نے گزشتہ کیمپوں کی کارکردگی پیش کی۔ مولانا مفتی سلیم بنارسی نے اپنے خطاب میں اس طبی کیمپ کو اعلی خدمت سے تعبیر کیا۔ آج کی تقریب کا آغاز حافظ وقاری بشیر احمد آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند کی تلاوت سے ہوا، جب کہ نظامت کے فرائض مفتی سلیم ساکرس نے انجام دیئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined