پریس ریلیز

دہلی حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا آغاز، چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا افتتاح

عازمین حج کے نام پیغام میں کوثر جہاں نے کہا کہ اب کسی بھی عازمین حج کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر کسی پرائیویٹ یا دیگر اسپتالوں میں مہنگے داموں میں اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروانا پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: بشکریہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر: بشکریہ پریس ریلیز

 

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے حج کمیٹی کے دفتر آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں ریاست دہلی سے 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین حج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس خصوصی میڈیکل کیمپ کا افتتاح آج حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کے ذریعہ کیا گیا۔

Published: undefined

اس موقع پر حج کمیٹی میں موجود عازمین حج اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے مناسک حج پر جانے والے تمام عازمین حج کے نام پیغام میں کوثر جہاں نے کہا کہ اب کسی بھی عازمین حج کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر کسی پرائیویٹ یا دیگر اسپتالوں میں مہنگے داموں میں اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروانا پڑے گا۔ تمام عازمین آصف علی روڈ پر واقع حج منزل حج کمیٹی کے دفتر میں آکر ایک ہی چھت کے نیچے اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں اور یہاں موجود دہلی حکومت کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے کھولے گئے اس خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام قسم کی طبی جانچ یعنی سی بی سی، کے ایف ٹی، بلڈ شوگر، سینے کا ایکسرے مشہور کمپنی ہیلتھین کی جانب سے کیے جائیں گے۔ حاجیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ برائے صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی ٹیم جاری کرے گی اور یہ سروس صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ تمام ٹیسٹ صرف 500 روپے میں کئے جائیں گے۔

Published: undefined

اشفاق احمد عارفی نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال حج 2024 کے لیے دہلی میں کل 4082 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں کل 3016 افراد کو ڈیجیٹلائزڈ رینڈم سلیکشن کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ کل 1066 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس سال کل 139054 عازمین حج سرکاری کوٹے سے پورے ہندوستان سے حج کے لیے جائیں گے۔ پورے ہندوستان میں کل 20 حج امبارکیشن پوائنٹس ہیں جن میں سے دہلی کا اندرا گاندھی ہوائی اڈہ سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے اور یہاں سے اس سال تقریباً 22000 عازمین حج روانہ ہوں گے اور انہیں ہر طرح کی مقامی سہولیات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined