نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ہاشمی دواخانہ امروہہ کے ذمہ دار حکیم تاج الدین ہاشمی کے وصال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم فرینڈس آف امروہہ کے سرپرست ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے برادر خورد اور ایک قابل حکیم تھے۔
Published: undefined
نماز جنازہ جامع مسجد امروہہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند دہلی سے ایک وفد مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں نماز جنازہ میں شریک ہوا اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے صدر جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں مولانا نیاز احمد فاروقی، حاجی محمد مبشر، عادل نصیر، حاجی محمد عارف شامل تھے۔
Published: undefined
مرحوم حکیم تاج الدین ہاشمی طبی خدمت کے علاوہ سماجی طور پر کافی سرگرم تھے۔ علماء و اہل اللہ نواز اور دینی اداروں و تحریکات سے خیرخواہی کا جذبہ رکھتے تھے، بالخصوص جمعیۃعلماء ہند کے معاون اور خیر اندیش اور خاندان مدنی سے دیرینہ وابستگی رکھتے تھے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعاء اور احباب و متعلقین سے ایصال ثواب کے اہتمام کی گزارش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined