پریس ریلیز

علماء کرام نے اہانت کے مجرم روہت سردانا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی!

دختر رسول جناب فاطمہ زہراؐ، زوجہ رسولؐ اور جناب مریمؑ کی اہانت کے مجرم روہت سردانا کے خلاف چوک کوتوالی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز
پریس ریلیز دختر رسول جناب فاطمہ زہرا،زوجہ رسولؐ اور جناب مریم کی اہانت کے مجرم روہت سردانا کے خلاف چوک کوتوالی لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے تحریر دیتے علماء

لکھنؤ : مجلس علماء ہند نے آج نماز جمعہ کے بعد دختر رسول جناب فاطمہ زہراؐ،زوجہ رسولؐ اور جناب مریم کی اہانت کے مجرم روہت سردانا کے خلاف چوک کوتوالی لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے تحریر دی ۔اس سے پہلے مجلس علماء ہند نے مولانا سید کلب جواد نقوی کی سرپرستی میں وزیر اعظم نریندر مودی ،وزارت داخلہ ،وزیر اعلیٰ اترپردیش اور ڈی جی پی سلکھان سنگھ کو بھی خط لکھ کر اس مسئلے پر فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرانے کے لئے علماء میں مولانا رضا حسین، مولانا رضا امام، مولانا حیدر عباس، عمران نقوی، محمد عباس، عادل فراز اور دیگر افراد موجود تھے۔

مجلس علماء ہند تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ زوجۂ رسول ؑ،دختر رسول ؐاور حضرت مریم ؑ کی اہانت کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور جذباتی اقدام سے پرہیز کریں۔

Published: 24 Nov 2017, 4:58 PM IST

نماز جمعہ کے خطبہ میں مولانا سید کلب جواد نقوی نے اس مسئلہ پر نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقدس ہستیوں کی اہانت منصوبہ بندی کے ساتھ کی جاتی ہے۔ یہ ایک سازش ہے تاکہ زبردست ٹی آرپی اور سستی شہرت حاصل ہوسکے۔ ایسی سازشوں کے خلاف ہندو اور مسلمانوں کو متحد ہوکر آواز احتجاج بلند کرنا ہوگی۔ مولانا نے کہاکہ ایسے چینل جو ٹی آر پی کے لئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں ان کے لائسنس رد ہونے چاہئیں۔ مولانا نے کہاکہ اگر چینل نے اپنے اینکر کے خلاف سخت کاروائی نہ کی تو تمام مسلمان اور اہل ہنود حضرات متحد ہوکر چینل کے خلاف احتجاج کرینگے ۔حکومت کو چاہئے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرآت نہ ہو کہ کسی مذہب کی مقدس ہستیوں کی شان میں نازبیا الفاظ کا استعمال کرے۔

Published: 24 Nov 2017, 4:58 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Nov 2017, 4:58 PM IST