نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کسی گینگ کے ذریعہ مہاراشٹر حکومت کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل پر گہرے صدمہ اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس واقعہ کو ریاست میں قانون اور نظم و ضبط کی مکمل ناکامی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے مرحوم کے بیٹے ذیشان صدیقی (کانگریس رکن اسمبلی)، گھر کے دیگر افراد اور تمام متعلقین سے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کو صبر و استقلال کی تلقین کی ہے۔ مولانا مدنی ذاتی طور پر تعزیت پیش کرنے کے لیے ممبئی کے لیے روانہ بھی ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
مولانا مدنی نے کہا کہ ممبئی میں انڈرورلڈ کا ایک بار پھر بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست قانون کی بالادستی برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرستی، دہشت گردی اور غنڈہ گردی کسی بھی مہذب سماج کا حصہ نہیں ہو سکتیں۔ ہمیں ان سے متحدہ طور پر لڑنا ہوگا۔ مولانا مدنی کہتے ہیں کہ حکومت کو اس تشویشناک صورت حال کی مکمل ذمہ داری لینی چاہیے اور فوری طور پر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انھوں نے اعادہ کیا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی ناکامی کو فوری طور پر دور کرنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined