نئی دہلی: مہاراشٹر کا ساحلی علاقہ کونکن بھیانک سیلاب سے شدید متاثر ہے، خاص طورپرمہاڈ اور چپلون کے تقریباً تمام علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ اسی طرح مغربی مہاراشٹر کے اچل کرنجی، کولہاپور، سانگلی، میرج علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔ ان علاقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ریلیف کے مختلف کام کئے جا رہے ہیں جن میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی شامل ہے۔ میڈیکل کیمپ میں بلا تفریق مذہب و ملت انسانی بنیادوں پر عوام کی خدمت کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء پونے کے صدر قاری ادریس کی سربراہی میں چپلون کے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ ایک میڈیکل کیمپ مہاکالی مندر میں بھی لگایا گیا، جس میں مقامی لوگوں کا چیک اپ اور علاج کیا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں صد فیصد آبادی برادران وطن کی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر جلیل احمد، ڈاکٹر غزالہ ملا، ڈاکٹر خان محمد، ڈاکٹر ذہیب انصاری، ڈاکٹر تبسم خان، ڈاکٹر وسیم شیخ و دیگر افراد ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے چپلون اور مہاڈ کے مختلف مقامات پر لگے میڈیکل کیمپوں میں اپنی خدمات انجام دیں، جبکہ ڈاکٹر شیخ فیضان، ڈاکٹر عبدالفیض خان، ڈاکٹر شیخ مشرف اور ڈاکٹر سعید پہلے سے مہاڈ کے میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح سیلاب میں غرق ہونے کی وجہ سے آٹو رکشا اور چھوٹی گاڑیاں ناقابل استعمال ہوگئی تھیں، چنانچہ ان کی مرمت اور قابل استعمال بنانے کے لئے موٹر میکینکوں کی مختلف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل، رکشا اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بڑی تعداد میں مرمت کررہی ہیں۔ برادران وطن کی ایک بڑی تعداد نے جمعیۃ علماء کی جانب سے روانہ کی گئی میکینکوں کی ٹیم سے استفادہ کیا اوراپنی گاڑیوں کو درست کرایا۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء کی مختلف یونیٹوں کی جانب سے موٹر میکینکوں اور الیکٹریشین کی مزید ٹیمیں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے کونکن کے مختلف متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی جمعیۃ علماء کی جانب سے سیلاب متاثرین میں غذائی اجناس، کپڑے، چٹائی، جائے نماز، عمدہ کوالیٹی کے بسکٹ، پانی کی بوتلیں، گم بوٹ اور دیگر چیزیں تقسیم کی گئی تھیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر طرح کی راحت رسانی کا کام بڑے پیمانے پر انجام دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ امداد و بازآبادکاری کا کام مذہب سے اوپر اٹھ کر صرف انسانیت کی بنیاد پر کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined