پریس ریلیز

دہلی اقلیتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ کا اجراء

انہ رپورٹ میں کمیشن کو ملنے والی شکایتوں، یا جن کے بارے میں اس نے ازخود نوٹس لیا، کے تصفیے کی تفصیلات

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز دہلی اقلیتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، اقلیتی کمیشن کے صدر ظفرالاسلام خان و دیگر افراد

دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی اقلیتی کمیشن کے ممبران سے ملاقات کی اور کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2016-17 ریلیز کیا۔

اقلیتی کمیشن کے وفد میں صدر اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان، ممبران محترمہ انستاسیا گل اور کرتار سنگھ کوچر اور سکرٹری ڈاکٹر جے دیو سارنگی کے ساتھ سابق کمیشن کے ممبر ابراہام پٹیانی بھی شامل تھے کیونکہ اجراء ہونے والی رپورٹ پچھلے کمیشن کے آخری سال کے بارے میں تھی۔ سابقہ کمیشن کی مدت کار مارچ ۲۰۱۷ میں ختم ہوجانے کی وجہ سے رپورٹ تیار نہیں ہو سکی تھی۔ موجودہ کمیشن نے ۲۰ جولائی کو چارج لینے کے بعد پچھلے سال کی رپورٹ تیار کرائی اور اسے زیورطباعت سے آراستہ کرکے وزیراعلی دلی کوآج پیش کی اور ان کے ہاتھوں اس کا اجراء بھی کرایا۔

سالانہ رپورٹ میں کمیشن کو ملنے والی شکایتوں، یا جن کے بارے میں اس نے ازخود نوٹس لیا، کے تصفیے کی تفصیلات ہیں۔ اقلیتوں کے درمیان کمیشن کے کام مثلا اویرنیس (معلوماتی) کیمپ اور پروگرام، صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی اقلیتوں کی بہبود کے لئے اسکیمیں اور اقلیتوں کی معاشی بہبود کے لئے اسکیموں کا جائزہ، سیمیناراور کانفرنسیں، اور کمیشن کی مشاورتی کمیٹیوں اور امن کمیٹی کی روداد شامل ہے۔

وزیر اعلی نے کمیشن کے کام میں بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کمیشن کے ممبران سے کہا کہ آپ مزید متحرک ہوں اور اپنے اختیارات کا بھر پور استعمال کرکے دلی کی اقلیتوں کے مسائل کو حل کریں۔

Published: 24 Nov 2017, 8:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Nov 2017, 8:58 PM IST