ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف انڈیا کی سیلبریٹی ایڈوکیٹ کرینہ کپور خان نے آج گورے گاؤں (مغربی)، ممبئی میں میٹھا نگر میونسپل اسکول کا دورہ کیا، تاکہ بنیادی تعلیم (ابتدائی درجات میں) کو فروغ دیا جا سکے اور ریاست میں اپریل 2023 میں شروع ہونے والی ارلی چائلڈ ریڈنگ مہم کی حمایت کی جا سکے۔
Published: undefined
کرینہ کپور خان نے اساتذہ اور پرائمری گریڈ کے بچوں کے ساتھ بات چیت میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ وبائی امراض کے دوران اور بعد میں انہوں نے سیکھنے کا سلسلہ کیسے جاری رکھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو پڑھنے کے لئے جلدی سیکھنا، لکھنا اور گننا اہم ہے اور بچوں کو اپنی مادری زبان میں سیکھنے کا اختیار دینا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بچوں کو تفریحی کہانی سنانے کی نشست میں شامل کیا جہاں انہوں نے بچوں کے تخیل کو ابھارنے کے لئے ایک انٹرایکٹو کہانی پڑھی۔
Published: undefined
قومی تعلیمی پالیسی 2020 اس بات کو نمایاں کرتی ہے کہ سمجھ کے ساتھ پڑھنے کی صلاحیت، لکھنے اور اعداد کے ساتھ بنیادی کام انجام دینے کی لازمی بنیاد اور 'مستقبل کی تمام اسکولنگ اور زندگی بھر سیکھنے کے لئے ایک ناگزیر شرط ہے'۔ حکومت ہند کی قومی پہل پڑھنے میں مہارت کے ساتھ تفہیم اور اعداد (NIPUN) مشن کا مقصد گریڈ 3 تک ہر بچے کے لئے خواندگی اور شماریات میں عالمگیر مہارت کا ہدف 26-2027 تک حاصل کرنا ہے۔ نومبر 2021 میں کیے گئے نیشنل اسسمنٹ سروے کے مطابق، مہاراشٹر میں گریڈ 3 کے 30 فیصد سے زیادہ بچے چھوٹی چھوٹی تحریریں پڑھنے سے قاصر ہیں۔ گریڈ 5 کے، بچوں کی تعداد بڑھ کر 41 فیصد ہو گئی جو اپنے گریڈ کی سطح کے مطابق متن پڑھنے کے قابل نہیں ہیں اور گریڈ 8 میں یہ 43 فیصد ہو جاتی ہیں۔
Published: undefined
2020 میں یونیسیف اور پرتھم کتب کے اشتراک سے محکمہ تعلیم، حکومت مہاراشٹر کی طرف سے پڑھنے کی مہم، گوشتیچے شنیوار (یا سنیچر کو پڑھنا) شروع کی گئی، ہر ہفتے بچوں کو ایک کہانی کی کتاب فراہم کی جاتی ہے، تاکہ ان کی جذباتی صحت کو فروغ دیا جا سکے، ساتھ ہی ساتھ زبان کی مہارت میں مدد بھی۔ مہم کے تحت، ہر ہفتہ کو مراٹھی، اردو اور انگریزی میں ایک ایک کہانی گریڈ 1- 8 تک کے طلباء کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔ مہم نے مہاراشٹر کے تمام 36 اضلاع کا احاطہ کیا اور 1 لاکھ سے زیادہ اسکولوں، 2.6 لاکھ اساتذہ اور 31 لاکھ بچوں تک پہنچی ہے۔
Published: undefined
" کرینہ کپور خان نے کہا کہ آج میں نے چھوٹے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں پڑھنے اور سیکھنے کا بے پناہ جوش دیکھا۔ ایک ماں کے طور پر، میں پڑھنے اور کہانی سنانے کی طاقت کو سمجھتی ہوں جو نوجوان ذہنوں کو متاثر اور تحریک دے سکتی ہے، خاص طور پر اگر یہ ایسی زبان میں ہو جسے وہ اچھی طرح سمجھتے ہوں۔ کرینہ کپور خان نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسا ماحول بنانے کی ضرورت ہے جہاں بچے سیکھنا پسند کریں۔ اسکول ایسی ہی ایک جگہ ہے، اور گھر میں سیکھنے کا ماحول بھی اتنا ہی اہم ہے۔ جو بچے پڑھنا چاہتے ہیں ان کے لئے ہمیں ان جگہوں کو مددگار اور دلچسپ بنانے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ، والدین، دادا دادی، سبھی چھوٹے بچوں کو ایسی مہارتیں سیکھنے میں مدد کر سکتے ہیں جو ان کی زندگی بھر مدد کرے گی۔
Published: undefined
راجیشوری چندر شیکر، چیف، یونیسیف مہاراشٹر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم سیکھنے پر بنیادی توجہ دیں اور اپنے بچوں کو ان اساسی مہارتوں سے آراستہ کریں جن کی انہیں زندگی میں کامیابی کے لیے ضرورت ہے۔ اس میں پڑھنا، لکھنا، اور اعداد کی بنیادی مہارتیں شامل ہیں۔ گوشتیچے شنیوار پڑھنے کی مہم اور #EveryChildReading Movement جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم ریاست کے ہر شہری کو ہر بچے کے پڑھنے کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ ایک مضبوط بنیاد کے ساتھ، بچے نہ صرف کہانیوں کے جادو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ ان کی مکمل صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں تاکہ مستقبل میں وہ ترقی کریں۔"
Published: undefined
ظفرین چودھری، چیف، کمیونیکیشن ایڈوکیسی اینڈ پارٹنرشپ، یونیسیف انڈیا نے کہا کہ ہم کرینہ کپور خان کی تعریف کرتے ہیں کہ انہوں نے آج کے دورے کے لئے وقت نکالا اور بچوں کو خوشی سے پڑھنے کی ترغیب دی اور بچوں کو سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے میں ہم سب کی مدد کی۔ یونیسیف انڈیا کرینہ خان کے ساتھ سیلبریٹی ایڈووکیٹ کے طور پر تعلقات اور گزشتہ دہائی کے دوران بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کے تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
Published: undefined
یونیسیف قومی اور ریاستی سطح پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور وزارت تعلیم کی طرف سے تیار کردہ فنڈامینٹل لرنگ اور قومی رہنما خطوط کے لئے تکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے۔ حکومت ہند کے ساتھ مل کر، یونیسیف نے مارچ 2022 میں ملک میں ہونے والے پہلے فنڈامینٹل لرنگ کے مطالعے کی حمایت کی ہے۔ یونیسیف ریاستی حکومتوں کو فاؤنڈیشنل لٹریسی اور نیومریسی مشن کے لئے پانچ سالہ منصوبوں کو تیار کرنے اور لاگو کرنے NIPUN بھارت میں تکنیکی مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز