پریس ریلیز

مارٹن لوتھر کنگ جونئیر ڈے کے اعزاز میں جاز موسیقار ہربی ہینکاک اور ڈایان ریوس کا کنسرٹ

ہربی ہینکاک اور ڈیان ریوس 14 تا 25 جنوری دہلی اور ممبئی کا دورہ کرنے والے ہیں، 15 جنوری کو یوم مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے موقع پر نئی دہلی میں ایک خصوصی کنسرٹ کا انعقاد ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: جاز موسیقی کی دنیا کے معروف فنکار ہربی ہینکاک اور ڈیانا ریوس، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس گروپ میں ہربی ہینکاک انسٹی ٹیوٹ آف جاز پرفارمنس کے ہمراہ، جنوری 14 تا 25 نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کریں گے۔ یہاں ان کے موسیقی کے پروگرام اور طلبا کے ساتھ ماسٹر کلاسز ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیر کی زندگی اور میراث کو منانے کیلئے وقف ہوں گے۔ ان کے دورے کی خاص بات 15 جنوری کو یوم مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے موقع پر نئی دہلی میں ایک خصوصی کنسرٹ ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ ڈے امریکہ میں ہر سال جنوری کے تیسرے سوموار کو منایا جاتا ہے اور شہری حقوق کے معروف رہنما کی زندگی اور حصولیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ وفاقی تعطیل امریکی شہری حقوق کی تحریک میں ڈاکٹر کنگ کے قائدانہ کردار اور نسلی مساوات، انصاف و اتحاد کی وکالت کی یاد دہانی کراتی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر کنگ جونیئر کا سفر ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران تیار ہوئے مہاتما گاندھی کے غیر متشدد مزاحمت کے اصولوں سے بہت متاثر تھا۔ اس اثر نے امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک کی حکمت عملی اور کردار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر کنگ کے 1959 میں ہندوستان کے دورے نے عدم تشدد کے ذریعہ مزاحمت کرنے اور سماجی تبدیلی پر اثر انداز ہونے کی اس کی صلاحیت کے لیے ان کی ستائش کو مزید مضبوط کیا۔ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور ہندوستان کے درمیان تعلق عدم تشدد کے لیے مشترکہ عزم سے بھی آگے بڑھتا ہے۔ یہ انصاف اور انسانی حقوق کے لیے عالمی نوعیت کی تحریکوں کی شناخت کو مضبوط کرتا ہے۔ ان کے فلسفے دنیا بھر میں جبر کے خلاف جدوجہد کے باہم مربوط ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Published: undefined

مارٹن لوتھر کنگز جونیئر ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ ’’مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ڈے پر، آئیے مہاتما گاندھی کے اصولوں کے پائیدار اثرات کا احترام کریں، جو انصاف اور مساوات کے حصول کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔ مہاتما گاندھی کا فلسفہ، جو پس منظر، ذات پات، مذہب یا سماجی حیثیت سے قطع نظر ہر فرد کے موروثی وقار کے گہرے احترام کی وکالت کرتا ہے، مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی بنیادی اقدار کی بازگشت کرتا ہے۔ ان کی مشترکہ مثال اس یقین کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی معاشرے کی طرف ہمارے جاری سفر میں ہر کوئی احترام اور منصفانہ سلوک کا مستحق ہے۔ ہربی ہینکاک اور ڈایان ڈیوس کے پرستار کے طور پر، میں پرجوش ہوں کہ وہ مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر کنگ کے اتحاد کی عالمی مطابقت کو اجاگر کریں گے جس سے ہمیں انصاف، مساوات اور سب کے لیے احترام پر مبنی دنیا کی اجتماعی جدوجہد میں تحریک ملے گی۔‘‘

Published: undefined

اس تعلق سے ہربی ہینکاک نے کہا کہ ’’ڈاکٹر کنگ کے تاریخی دورے کی 50ویں سالگرہ کی یاد میں 15 سال پہلے ہندوستان کا سفر کرنا ایک اعزاز کی بات تھی۔ میں سامعین کے لیے پرفارم کرنے اور نوجوان، خواہشمند موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے چوتھی بار ہندوستان آنے کا منتظر ہوں۔ جاز ان نظریات کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے جن کے لیے ڈاکٹر کنگ کھڑے تھے، یعنی آزادی، جمہوریت اور مساوات۔ ان نظریات کو ہندوستان کے شاندار لوگوں اور موسیقاروں کے ساتھ شیئر کرنا اور ان سے دوبارہ ملنا اعزاز کی بات ہوگی۔‘‘

Published: undefined

ہربی ہینکاک، ڈیانا ریوس اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس گروپ میں ہربی ہینکاک انسٹی ٹیوٹ آف جاز پرفارمنس امریکہ اور ہندوستان کے موسیقاروں اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے نئی دہلی اور ممبئی میں تعلیمی پروگراموں میں شرکت کریں گے اور پرفارم کریں گے۔ معروف ہندوستانی فنکار، بشمول ستار استاد پوربیان چٹرجی اور طبلہ ساز سوروپا اننت ساوکر ممبئی کے پرفارمنس میں اپنا فن پیش کریں گے۔ یہ پروگرام جزوی طور پر یونائیٹڈ ایئر لائنز اور بوئنگ کے فراخدلانہ تعاون سے ممکن ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined