پریس ریلیز

جواہر بال منچ تمل ناڈو کوآرڈنیٹر محمد مزمل کو ان کے خدما ت کے اعتراف میں اعزاز

جی وی ہری اور سید برہان الدین نے محمد مزمل کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان نے اپنے بے پناہ صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال منچ کی پوری ٹیم کو تقویت پہنچائی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

وانمباڑی: جواہر بال منچ تمل ناڈو کے کوآر ڈنیٹر محمد مزمل موٹور کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مزمل کو گزشتہ 15 نومبر کو چنئی کے ستیا مورتی بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران جواہر بال منچ کے قومی چیئرمین ڈاکٹر وی جی ہری کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے ان کی خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

Published: undefined

اس موقع پر جواہر بال منچ کے ریاستی صدر روشن نواز اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر جی وی ہری اور سید برہان الدین نے محمد مزمل کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر وانمباڑی سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے بے پناہ صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال منچ کی پوری ٹیم کو تقویت پہنچائی ہے۔

Published: undefined

اعزاز حاصل کرنے کے بعد محمد مزمل موٹور نے تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ محمد مزمل وانمباڑی کے ایک تاجر گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے آباو اجدا د جنگ آزادی میں شامل رہے تھے۔ انہوں نے اقلیتی محکمہ کے جنرل سکریٹری انچارج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سیاسی تنظیم سازی میں مضبوط پس منظر اور اقلیتی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گہری وابستگی کے ساتھ انہوں نے تمل ناڈو میں کانگریس پارٹی کے پیغام کو فروغ دینے اور ووٹروں کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے کی پارٹی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Published: undefined

محمد مزمل کو سال 2022 میں بھارت جوڑو یاترا کے لیے پروگرام کوآرڈنیٹر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ وہ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے لیے تنظیم اور سوشل میڈیا کے سابق جنرل سکریٹری انچارج کے طور پر اقلیتی برادریوں کے ساتھ وابستگی کے لیے پروگرام ترتیب دے چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined