نئی دہلی: جمعیۃ علماءِ ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے دیوبند کے معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی کے انتقال پر گہرے ر نج و الم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے مولانا ندیم الواجدی کے اہل خانہ بالخصوص مولانا یاسر ندیم الواجدی سے تعزیت مسنونہ و دلی ہمدردی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
انھوں نے کہا کہ مولانا ممدوح کے دادا مولا نا احمد حسنؒ اور والد حضرت مولانا واجد حسینؒ، حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد اور دارالعلوم دیوبند سے فارغ تھے۔ دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث حضرت مولانا شریف حسن دیوبندیؒ ان کے ماموں تھے۔ انھوں نے اپنے بزرگوں کی علمی میراث کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن جدوجہد کی۔ انھوں نے نہ صرف دیوبند کی عظیم روایات کا سلسلہ آگے بڑھایا بلکہ اسلامی تعلیمات اور تصنیف و تالیف کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے اپنی علمی سرگرمیوں اور تحریری کاوشوں، خصوصاً مشہور جریدے ’ترجمانِ دیوبند‘ کے ذریعے اسلام کی سچی اور واضح تصویر پیش کی اور اسلامی اقدار کا دفاع کیا۔ اس ضمن میں امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب احیاء علوم الدین کے ترجمے جیسی قیمتی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دینی تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ان کی دوراندیشی قابل ستائش تھی۔ اس غم کے موقع پر ہم ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں، ان کی نیکیاں قبول فرمائیں اور ان کی خطاؤں کو معاف فرمائیں۔ (آمین)۔
Published: undefined
صدر جمعیۃ علماء ہند اور ناظم عمومی نے اس موقع پر سبھی احباب و متعلقین سے مولانا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا آج بعد نماز ظہر دفتر جمعیۃ علماء ہند میں ان کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ نیشنل ہیرالڈ