پریس ریلیز

جمعیۃ علماء ہند کا وفد پہنچا سنبھل، پولیس افسران سے ہوئی ملاقات

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور ان سے وشنو جین کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ متاثرین کے اہل خانہ کے لیے انصاف و معاوضے کا مطالبہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر</p></div>

جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر آج جمعیۃ علماء ہند کا ایک مرکزی وفد سنبھل پہنچا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی (ناظم عمومی، جمعیۃ علماء ہند) کی سربراہی میں وفد نے مسجد اسامہ محلہ کوٹلہ سنبھل میں بعد نماز عصر جامع مسجد کے ذمہ داران اور عمائدین شہر سے ملاقات کر کے حالیہ پولیس فائرنگ کے واقعات پر گہرے صدمے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی وفد نے متاثرین کے لیے ہر ممکن آئینی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پولیس افسران بالخصوص ضلع کلکٹر، پولیس کپتان اور ایس ڈی ایم سے ملاقات کی اور پولیس تشدد پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بے قصوروں کی گرفتاری پر روک لگائی جائے۔

Published: undefined

وفد کو بتایا گیا کہ سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران پولیس فائرنگ میں 4 مسلمانوں کے قتل اور پھر مسلم مرد و عورت کی بے جا گرفتاری نے ملک کے قانونی نظام کو شرمسار کر دیا ہے۔ حیرت ہے کہ غیر مسلم فریق کے وکیل وشنو جین کی قیادت میں اشتعال انگیز نعروں کی وجہ سے پرتشدد حالات پیدا ہوئے، لیکن اشتعال انگیز نعرہ لگانے والے اور اس کی قیادت کرنے والے وشنو جین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے برعکس جس کمیونٹی کے نوجوانوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا، اس کے مرد و خواتین کو بے دریغ گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں انصاف کی آنکھوں میں سلائی پھیر دی گئی ہے اور انصاف کرنے والے ہی ظلم و ستم کے طرفدار بن گئے ہیں۔ وفد نے پولیس افسران کے سامنے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جائے اور اشتعال انگیزی کے ذمہ دار وشنو جین و قصوروار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ وہ سنبھل کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور جس طرح ’بلڈوزر بربریت‘ پر سپریم کورٹ کے ذریعہ قدغن لگائی گئی، اسی طرح قصوروار پولیس افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آئین اور قانون کے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔ وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا علا الدین قاسمی ہاپوڑ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ایڈووکیٹ مرزا عاقب بیگ شامل تھے۔ علاوہ ازیں حافظ شاہد صدر جمعیۃ علماء سنبھل، مولانا ندیم اختر، مولانا عبدالغفور، ڈاکٹر رئیس، محمد ریحان اور مقامی جمعیۃ علماء کی پوری ٹیم وفد کے ہمراہ تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined