پریس ریلیز

جمعیۃ علماء ہند نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان میں انسانیت کش حملے کی شدید مذمت کی

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ عام انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور دنیا لگاتار خاموش بیٹھی ہے۔

مولانا محمود مدنی کی فائل تصویر، بشکریہ ویکیپیڈیا
مولانا محمود مدنی کی فائل تصویر، بشکریہ ویکیپیڈیا  

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ لبنان پر مسلسل بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی جارحیت خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔

Published: undefined

اسرائیل کے ذریعہ فلسطین و لبنان پر جاری حملوں کے درمیان مولانا مدنی نے موجودہ حالات پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور بے کس لوگوں کو قتل کرنے کے بعد اسرائیل اب لبنان میں عام انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے لبنان میں پیٹھ کے پیچھے سے کئے گئے حملے میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ سمیت متعدد رہنماؤں کی وفات پر بھی گہرے ر نج و الم کا اظہار کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی بے لگام کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور عالمی برادری کی جانب سے کسی مضبوط اقدام کی عدم موجودگی کی وجہ سے جاری ہیں۔ افسوس ہے کہ عالمی برادری دہشت گردانہ اور وحشیانہ عمل کو انجام دینے والے ملک کا ہاتھ پکڑنے میں ناکام ہے اور اس کی انسانیت سوز کارروائیاں لگاتار جاری ہیں۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانیت کی حمایت کے لیے ’الائنس آف ہیومنٹی‘ قائم کیا جائے تاکہ پورے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined