پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد نے ’این آئی آر ایف رینکنگ 2024‘ کے فارمیسی زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا

اداروں کی جن نکات و خصوصیات کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے وہ ہیں تدریسی وسائل، تحقیق اور پیشہ ورانہ طریقہ کار، گریجویشن کے نتائج، آؤٹ ریچ و شمولیت اور تاثر وغیرہ۔

<div class="paragraphs"><p>جامعہ ہمدرد کو فارمیسی زمرہ میں اوّل مقام کا سند عطا کیا گیا</p></div>

جامعہ ہمدرد کو فارمیسی زمرہ میں اوّل مقام کا سند عطا کیا گیا

 

تصویر بشکریہ پریس ریلیز

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم، حکومت ہند دھرمیندر پردھان نے 12 اگست 2024 کو نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (NIRF)-2024 میں سالانہ درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد توصیفی جلسہ میں مبارکباد دی۔ جامعہ ہمدرد کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس نے فارمیسی انسٹی ٹیوشن کے زمرے میں ہندوستان میں دوبارہ اعلیٰ رینک (نمبر 1) حاصل کیا۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد نے 2016 میں NIRF کے آغاز کے بعد سے چھٹی مرتبہ فارمیسی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اداروں کو جن نکات و خصوصیات کی بنیاد پر درجہ دیا جاتا ہے وہ ہیں تدریسی وسائل، تحقیق اور پیشہ ورانہ طریقہ کار، گریجویشن کے نتائج، آؤٹ ریچ و شمولیت اور تاثر وغیرہ۔ جامعہ ہمدرد ’یونیورسٹی‘ کیٹیگری میں 40ویں اور مجموعی طور پر 62ویں مقام پر ہے، جبکہ ’میڈیکل‘ زمرہ میں اس کی رینکنگ 37 ہے۔ اس نے ’مینجمنٹ‘ میں 78ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ’انجینئرنگ‘ زمرہ میں یہ 300-201 کے رینکنگ بینڈ میں شامل ہے۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد کے چانسلر حماد احمد اور شیخ الجامعہ پروفیسر (ڈاکٹر) محمد افشار عالم نے ڈین اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروفیسر فرحان جلیس احمد، رجسٹرار ڈاکٹر ایم اے سکندر، ڈائریکٹر IQAC اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل پروفیسر ایس رئیس الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر IQAC پروفیسر محمد شہریار اور این آئی آر ایف کی ٹیم، تمام اساتذہ، طلبا و غیر تدریسی عملہ کے ممبران کو اس بڑی کامیابی کے لیے مبارکباد دی۔

Published: undefined

پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے مرکزی وزیر تعلیم، حکومت ہند سے اس اعزاز کی سند اور ٹرافی حاصل کرنے کے بعد اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جامعہ ہمدرد نے ’فارمیسی‘ میں اپنا اوّل درجہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے جامعہ ہمدرد کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ اعلیٰ مقام کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جامعہ ہمدرد نے NIRF 2024 میں ’مینجمنٹ‘، ’یونیورسٹی‘ اور ’مجموعی‘ زمرہ میں اپنی درجہ بندی کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ پروفیسر افشار عالم نے تمام معیاری اقدامات میں جامعہ ہمدرد کی مسلسل حمایت پر چانسلر حماد احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined