پریس ریلیز

عمران حسین نے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کے براڑی سرکل آفس کا اچانک کیا معائنہ

دہلی کے وزیر برائے خوراک اور شہری فراہمی عمران حسین نے نئے راشن کارڈ بنانے کے عمل میں فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ (FIFO) موڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔

دہلی کے وزیر برائے خوراک عمران حسین
دہلی کے وزیر برائے خوراک عمران حسین 

نئی دہلی: خوراک اور شہری فراہمی کے وزیر عمران حسین نے آج فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ کے براڑی سرکل آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ سرپرائز انسپکشن کے دوران انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر محترم نے سرکل آفس سے متعلق زیر التوا راشن کارڈ کی درخواستوں کے بارے میں دریافت کیا۔ FSO/FSI کی طرف سے زیر التواء درخواستوں کی تصدیق کی حالت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر انھوں نے زیر التواء درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

Published: undefined

اس دوران عمران حسین نے براڑی سرکل آفس کے ریکارڈ روم کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دروران دیکھا گیا کہ ریکارڈ ٹھیک سے درج نہیں تھا۔ وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ مستقبل میں اس کی افادیت کے لیے ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔ عمران حسین نے کیجریوال حکومت کی طرف سے مستحقین کو مفت فراہم کیے گئے راشن کی تقسیم کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ دفتر میں موجود راشن مستحقین سے بھی بات چیت کی اور راشن کی تقسیم کے نظام سے متعلق ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے فوڈ سپلائی افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ مستحقین کو نئے راشن کارڈ بنانے کے عمل میں فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ (FIFO) موڈ پر سختی سے عمل کریں۔

Published: undefined

فوڈ سپلائی افسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ درخواست گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔ اچانک معائنہ کے دوران وزیر خوراک نے تمام ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ زیادہ موثر اور مقررہ وقت میں کام کریں تاکہ درخواست گزاروں اور راشن سے فائدہ اٹھانے والوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ عمران حسین نے عہدیداروں کو تمام زیر التواء درخواستوں پر جلد از جلد کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ عمران حسین نے راشن سے فائدہ اٹھانے والوں سے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو بہترین شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کیجریوال حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات ہموار اور آسان طریقے سے فراہم کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو مختلف فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

موسم گرما کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران حسین نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ دفتر میں راشن سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بیٹھنے کی مناسب جگہ کے ساتھ ساتھ دفتر میں ایئر کولر اور پنکھے جیسی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ وزیر موصوف نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ راشن سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined