پریس ریلیز

ہلدوانی تشدد: بے قصور گرفتار شدگان کی قانونی امداد کے لیے جمعیۃ علماء ہند سرگرم

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے وفد نے ہلدوانی فساد اور بلڈوزر کارروائی کے متاثرین سے ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ کے وفد کا ہلدوانی دورہ</p></div>

جمعیۃ کے وفد کا ہلدوانی دورہ

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا حکیم الدین قاسمی (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ہند) کی سربراہی میں فساد متاثرہ علاقہ کا جائزہ لینے کے لیے ہلدوانی پہنچا۔ وفد نے محلہ اندرا نگر، ملک کا باغیچہ اور لائن نمبر 17 میں گھر گھر جا کر لوگوں کی خبر گیری کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں پہلے بلڈوزر، پھر تشدد اور گرفتاریوں سے مقامی لوگ کافی متاثر ہیں۔ اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا چکا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقہ میں زیادہ تر لوگ غریب اور مزدور پیشہ ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی ان حالات سے کافی فکر مند ہیں۔ چنانچہ ان کی ہدایت پر مقرر کردہ وفد زمینی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ہلدوانی میں دو روز سے خیمہ زن ہے۔

Published: undefined

آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ایڈیشنل ایس پی پرکاش چندر، ایس ڈی ایم پریتیوش ورما اور تھانہ بن بھول پورہ آزاد نگر  کے ایس ایچ او نیگر بھاگونی سے ملاقات کی اور بے جا گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے، اس لیے لوگوں کو تفتتیش کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے۔ وفد نے فساد میں جلے اور لٹے ہوئے دکانوں، مکانوں اور گاڑیوں کے نقصان پر معاوضـہ کا مطالبہ کیا، نیز جن لوگوں کے مکانات بلڈوزر ایکشن میں توڑے گئے ہیں، ان کی بازآبادکاری کی جائے۔

Published: undefined

مزید برآں جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے جمعیۃ علماء اتراکھنڈ کے سکریٹری عبدالقادر فارمر کی ہمراہی میں مقامی جمعیۃ کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور متاثرہ لوگوں کی قانونی امداد و دیگر ضرورتوں کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ قانونی امداد پر اقدام کرنے کے لیے ہلدوانی کے معروف وکیلوں سے تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص بے قصور اور غریب افراد کی ضمانت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا۔ وکیلوں نے صدر جمعیۃ علماء ہند کے نام اپنی تحریر میں جمعیۃ کے زیر نگرانی بے قصوروں کی قانونی مدد پر اتفاق کیا ہے۔

Published: undefined

آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا شعیب ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند، مولانا عالم گماٹ میوات، مولانا عبدالہادی اور مقامی جمعیۃ علماء سے عبدالقادر فارمرڈ، قاری عبدالمعید صدر شہر جمعیۃ علماء ہلدوانی، مفتی عبدالباسط امام و خطیب مرکز مسجد بنجاران، مفتی ازھد، حافظ عمار اور دیگر احباب شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined