نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری حج فلائٹ شیڈول کے مطابق دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے جانے والے عازمین حج کی پرواز 9 مئی کو دیر رات 2.20 بجے سے شروع ہوگی۔ جیسے ہی حج پرواز کا شیڈول جاری ہوا، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی میں قائم حج سہولت موبائل ایپ ہیلپ ڈیسک اور رام لیلا میدان میں لگائے جانے والے حج کیمپ کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی بھی موجود تھے۔
Published: undefined
رام لیلا میدان میں ایم سی ڈی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ایم سی ڈی عہدیداروں سے فون پر رابطہ کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ کوشش اس بات کی ہے کہ سبھی ضروری کام جلد ہو جائیں تاکہ عازمین حج کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ رواں سال حج سفر کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے اور حج کے دوران حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک موبائل سہولت ایپ جاری کی گئی ہے اور تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو اسے حاجیوں کے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کروانا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں پورے ملک میں اب تک پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کا ہدف ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں باقی تمام حاجیوں کے موبائل پر ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز