نئی دہلی: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے ذریعہ حج 2024 کی ادائیگی کے بعد اب ان کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ ہندوستانی حجاج بھی فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے تیار ہیں۔ آج سعودی ایئرلائنز کی پہلی پرواز سے 378 حاجیوں کے دہلی آنے کے ساتھ ہی حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
Published: undefined
آج شام 5 بجے سعودی ایئرلائنز کی پرواز سے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترنے والے حاجیوں کا استقبال دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پھولوں کا ہار پہنا کر کیا۔ انھوں نے سبھی حجاج کرام کو حج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن واپسی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو افسر محسن علی و دیگر افسران و اسٹاف بھی موجود تھے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ اس سال پوری دنیا سے تقریباً 19 لاکھ لوگوں نے مقدس حج کی ادائیگی کی ہے۔ ہندوستان سے حج کمیٹی کے توسط سے حج پر جانے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 139964 ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامی بندوبست میں دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے حاجیوں کی تعداد 16443 ہے ان میں دہلی کے 3065 حاجیوں کے علاوہ مغربی اتر پردیش کے 9567، ہریانہ کے 1345، اتراکھنڈ کے 1038، پنجاب کے 251 اور چنڈی گڑھ کے 36 حجاج کرام شامل ہیں۔
Published: undefined
اپنی پسند سے دہلی امبارکیشن پوائنٹ کا انتخاب کرنے والے حاجیوں میں بہار کے 393، جموں و کشمیر کے 498، گوا کے 3، مدھیہ پردیش کے 21، مہاراشٹر کے 2، راجستھان کے 216 اور اڈیشہ کے 1 حاجی شامل ہیں۔ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے حاجیوں میں 8652 مرد، 7791 خواتین، 36 بچے اور 11 شیرخوار بچوں کے علاوہ بغیر محرم کے حج کرنے والی خواتین کی تعداد 53 ہے۔ مجموعی طور پر 46 پروازوں پر مشتمل حاجیوں کے آنے کا آج سے شروع ہونے والا سلسلہ آئندہ 9 جولائی 2024 تک جاری رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز