پریس ریلیز

حج 2024: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ منعقد

رواں سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد 69 ہے جبکہ پورے ہندوستان سے محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد تقریباً 4300 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کوثر جہاں خاتون عازمین حج سے ملاقات کرتی ہوئیں</p></div>

کوثر جہاں خاتون عازمین حج سے ملاقات کرتی ہوئیں

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں، دہلی سے بغیر محرم حج کے مقدس سفر پر جانے والی 34 بغیر محرم خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے 29 اپریل 2024 کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی پروگرام کا اہتمام دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر کیا گیا۔

Published: undefined

اس موقع پر چیئرپرسن کوثر جہاں نے بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے خطاب میں انہیں مقدس حج کی مبارکباد دی اور بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ تمام بغیر محرم خواتین کو ایک ہی فلائٹ میں مکمل سیکورٹی کے ساتھ مدینہ شریف پہنچایا جائے گا اور وہ خود بھی ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد 69 ہے جبکہ پورے ہندوستان سے محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد تقریباً 4300 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined